ضلع ڈیرہ میں نان سٹاپ وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان 

ضلع ڈیرہ میں نان سٹاپ وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان 

  

 ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی) ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی چوری کی 5 اور ڈکیتی 3 وارداتوں میں شہری اپنے قیمتی موبائلز اور نقدی سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری اپنے قیمتی موبائلز اور نقدی سے محروم ہوگئے‘ پولیس تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ بلا ک11 کے رہائشی شاہد عباس نے تحریری درخواست دی ہے کہ موٹر سائیکل اپنی دکان واقع بلاک نمبر 11 کے باہر کھڑی کردی اور رات 9بجے بندکرنے موٹر سائیکل کی طرف آیا تو موٹر(بقیہ نمبر31صفحہ 6پر)

 سائیکل ناموجود مسروق پایا پولیس تھانہ سول لائن کے علاقہ کے رہائشی بشیر احمد نے تحریری درخواست دی ہے کہ میں نے اپنی موٹر سائیکل علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے گیٹ کے سامنے کھڑی کی اور اندر چلا گیا تھوڑی دیر بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل ناموجود مسروق پائی پولیس تھانہ گدائی کے علاقہ گدائی شمالی  کے رہائشی محمد عرفان نے تحریری درخواست دی ہے کہ مورخہ 23 اگست کواپنے رشتہ داروں کے گھر محسن ٹاؤن آیا اور موٹر سائیکل لاک کر کے اندر چلا گیا تھوڑی دیر بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی پولیس تھانہ سٹی تونسہ کے علاقہ کے رہائشی ضیا الحق نے تحریری درخواست دی ہے کہ میں نے اپنی موٹر سائیکل اپنے گھر بستی بوہڑ نزد عادل پمپ انڈس ہائی وے روڈ بھائی موڑ پر لاک کر کے کھڑی کر کے ہوٹل پر چائے پینے کے لئے چلا گیا تھوڑی دیر بعد واپس آیا موٹر سائیکل سرقہ ہوچکی تھی پولیس تھانہ تونسہ سٹی کے رہائشی محمد سلیمان نے تحریر ی درخواست دی کہ عال ریسٹورنٹ کے باہر کھڑی کردی جب تھوڑی دیر بعد واپس آیا تو میری موٹر سائیکل چوری ہوچکی تھی پولیس تھانہ صدر تونسہ کے علاقہ سنجر حیدر والی  کے رہائشی محمد شریف نے تحریری درخواست دی ہے کہ دری ڈھولے والی سے کپڑوں کے تھان لیکر اڈا کریم والا آرہا تھا جب زندہ پیر موڑ پہنچا تو 3 نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل کپڑوں کے تھان مالیتی 65 ہزار اور نقدی مبلغ 15 ہزار روپے چھین لیے پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ کے علاقہ کے رہائشی جلال حسین  نے تحریری درخواست دی ہے کہ سائل اپنے گھر سے براستہ جھگی والہ روڈ دھیگانہ مانئر لنک روڈ محمد خان مسمی محمد جلبانی جانور کے علاج معالجہ جا رہا تھا اچانک 3 نامعلوم ملزمان آگئے جہنوں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل اور موبائل چھین لیا پولیس تھانہ صدر ڈیرہ کے علاقہ چھابری کے رہائشی محمد عرفان نے تحریری درخواست دی ہے کہ میری اور میرے کزن کی موٹر سائیکل کی دکان  کے باہر کھڑی تھی اچانک 4افراد آگئے اور اسلحہ کے زور پر میری اور میرے کزن کی موٹر سائیکل اور ساتھ والی دکان سے موبائلز اور نقدی 35 ہزار روپے چھین لیے۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -