یوم ختم نبوت ؐ، جنوبی پنجاب میں سیمینار ز، ریلیاں، قادنیوں کی غیر آئینی سرگرمیوں کیخلاف قرار دادیں منظور 

  یوم ختم نبوت ؐ، جنوبی پنجاب میں سیمینار ز، ریلیاں، قادنیوں کی غیر آئینی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان (سٹی رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی اپیل پریوم ختم نبوت کے حوالہ سے ملک بھر میں مبلغین ختم نبوت اور علمائے کرام نے یوم ختم نبوت منایا ملک بھر میں ختم نبوت کے موضوع اور ردِ مرزائیت پر مفصل خطابات کیئے۔لاہور، کراچی، اسلام آباد، ملتان، (بقیہ نمبر1صفحہ 6پر)
چنیوٹ، چناب نگر،شیخوپورہ، جھنگ،راولپنڈی،حیدرآباد،سکھر، میرپورخاص، رحیم یارخان،منڈی بہاء الدین، گجرات،سا ہیوال، سرگودھا، فیصل آباد،بہاولپور،چیچہ وطنی،اوکاڑہ،ننکانہ،نواب شاہ،مظفرگڑھ، گوجرانوالہ، خانیوال، وہاڑی، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بکھر، آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں علماء کرام،مبلغین نے یوم ختم نبوت منایا۔علماء کرام نے کانفرنسز،سیمینارز،روڈکاروان،ریلیاں اورمختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادیانی ملک اور اسلام دونوں کے غدار ہیں۔7ستمبر کا دن ایک تاریخ ساز دن ہے کیونکہ پاکستان کی قومی اسمبلی نے آئین میں ترمیم کر کے قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قرار دیاتھا۔یہ فیصلہ در اصل اسلامیان پاکستان کی کوششوں کا ثمر ہے۔ہزاروں عاشقان مصطفےٰ نے جذبہ عشق سے سرشار ہوکر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیاتھا۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر،نائب امراء مولانا خواجہ عزیز احمد،مولانا پیرحافظ ناصرالدین خاکوانی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عزیز الرحمن جالندھری، شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایاعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، مولانا حافظ محمداکرم طوفانی،مولانا عزیز الرحمن ثانی،، مولانا قاضی احسان احمد، مولانا عبدالنعیم،مولانا محمدحسین ناصر،مولانا عبدالحکیم نعمانی، مولانا توصیف احمد، مولانا ظفراللہ سندھی، مولانا مفتی راشدمدنی، مولانا محمداسحاق ساقی، مولانا محمدقاسم رحمانی، مولانا عبدالستار گورمانی، مولانا عبدلرزاق مجاہد، مولانا غلام مصطفیٰ، مولانا غلام حسین،مولانا عبدالرشیدسیال، مولاناخالدعابد، مولانا محمدعارف شامی، مولانا فقیراللہ اختر، مولانا محمدقاسم سیوطی، مولانا مفتی خالدمیر، مولانا محمدطیب فاروقی، مولانا وسیم اسلم، مولانا حافظ محمدانس ودیگرعلما ء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ اور شریعت محمدی کی اساس اوربنیاد ہے۔ معروف عالم دین مفتی مطیع الرحمن،مولانا حبیب الرحمن،مفتی محمد طیب الازہری،قاری احمد رضا قریشی کھگہ،قاری محمد ایاز قریشی کھگہ،مولانا محمد عارف شیخوپوری،قاری غلام مصطفی نے کہا ہے کہ حکومت فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کو رکوانے اور انبیاء کرام کے ناموس کے تحفظ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ اجلاس میں ملک بھر بالخصوص اسلام آباد اور تبت سنیٹر کراچی میں گستاخی کے واقعات پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے عناصر کے خلاف دہشت گردی ایکٹ 92/C کے تحت مقدمات درج کرکے ان کے کیس خصوصی عدالتوں میں سماعت کرا کر انہیں قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے مسلمانوں کے جذبات مجروح نہ ہونے پائیں اور وطن عزیز میں رواداری محبت اور امن وامان کی فضاء برقرار رہے۔ 6ستمبر جغرافیائی جبکہ 7 ستمبر نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کا دن ہے۔ مجلس احرار اپنی روایات کے مطابق دونوں  عظیم الشان دنوں کے موقع پر ملی و قومی اور دینی جذبے کے تحت ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کرتی چلی آ رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام یونٹ جامع مسجد طوبی کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ دفاع پاکستان و تحفظ ختم نبوت سیمینار سے مجلس کے مرکزی رہنماء مولانا سید عطاء المنان بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی اور اساسی عقیدہ اور ایمان کی جان ہے، مجلس احرار اسلام دیگر دینی و سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر دفاع وطن اور عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت کیلئے ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی پر امن قانونی جدوجہد کو جاری و ساری رکھے گی۔ مجلس احرار اسلام ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل، ضلعی سیکرٹری اطلاعات فرحان حقانی نے کہا کہ قرار داد ختم نبوت ایک مقدس اسلامی، آئینی اور قانونی دستاویز ہے جس کا انکار کفر اور گمراہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیوں سے وفاداری نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آئین پاکستان سے بغاوت اور غداری ہے۔ سربراہ پاکستان سُنّی تحریک محمدثروت اعجازقادری کی اپیل پر 7ستمبر1974ء کوپاکستان کی قومی اسمبلی کے تاریخی فیصلے کی یاد میں مختلف دینی جماعتوں نے  ملک گیریوم ختم نبوت کے طورپرمنایا،اس سلسلے میں تحریک ختم نبوت کے شہداء اورغازیان کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے ملک گیر کانفرنسزاورریلیاں نکالی گئیں جن میں منکرین ختم نبوت کی ملک میں بڑھتی ہوئی غیرآئینی سرگرمیوں کے خلاف قراردادیں منظورکی گئیں اورحکومت سے قادیانیوں کی آزادانہ تبلیغی سرگرمیوں کافوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاگیا،تمام جلسے جلوسوں اورکانفرنسزمیں تحفظ ناموس رسالت اورتحفظ عقیدہ ختم نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کاحلف اٹھایا گیا۔ تحریک لبیک یارسول اللہ وتحریک صراط مستقیم کے قائمقام امیر مولانا فرمان علی حیدری نے کہا کہ یوم تحفظ ختم نبوت کی یاد دلاتا ہے جس دن پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا اس عظیم دن پر ایک بار پھر عقیدہ ختم نبوت پر پہرہ دینے کا عہد کرنا چاہئیے اور سویڈن اور ناروے میں مقدس اوراق جلائے جانے اور فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی سطح پر ان گستاخیوں کے خلاف آواز اٹھائے اور ان کے مستقبل سدباب کیلئے کاوش کرے اور پاکستان میں جو فرقہ واریت کو ہوا دی جارہی ہے اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت گستاخیاں کی جارہی ہیں ہم اس کی بھی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ ممتازمذہبی اسکالر علامہ عبدالحق مجاہد نے ختم نبوت کاتحفظ کرناہمارے ایمان کاحصہ ہے7 ستمبر تاریخ انسانیت کے لئے تاریخی دن ہے آج کے دن قادیانیوں کوکافرقراردیاگیاملکی قانون کے سب پابند ہیں قادیانیوں کو بھی مکمل طور پر احترام کرناچاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکریٹریٹ پاکستان علمائے کونسل ضلع ملتان میں تحفظ ختم نبوت وعظمت اہل بیت وصحابہ کرام ؓکے عنوان پرکانفرنس میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا مرکزی سرپرست اعلیٰ پاکستان علمائے کونسل وصدرانجمن انوارالاسلام رجسٹرڈملتان وممبرمتحدہ علمائبورڈ حکومت پنجاب ممتازمذہبی اسکالر علامہ عبدالحق مجاہد نے کی کانفرنس کے صدارتی کی ضلعی نائب صدر قاری محمدبلال حنیف ملتانی نے کہاختم نبوت پرایمان رکھناہرمسلمان کافرض ہے جنرل سیکرٹری پروفیسر عبدالماجدوٹو نے کہا اگر ہم نے ختم نبوت کے تحفظ کا کام نہ کیا تواللہ تعالیٰ ہمارامحتاج نہیں وہ کسی اور سے کام لے لے گا پاکستان علمائکونسل ضلع ملتان کے صدر صاحبزادہ انوارالحق مجاہدناظم جامعہ انوارالاسلام رجسٹرڈملتان نے کہا ہم ختم نبوت کے چوکیدار ہیں چوکیدار کاکام جاگتے رہناکہ کوئی عمارت میں داخل نہ ہوسکے۔