دفاع وطن کیلئے شہدا کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘ عامر ڈوگر 

    دفاع وطن کیلئے شہدا کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘ عامر ڈوگر 

  

 ملتان(نیوز رپورٹر)چیف وہپ قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ دفاع وطن کے لیے شہداء  وطن کی قربانی ناقابل تسخیر ہیں جذبہ حب الوطنی کے تحت فوج کے نوجوانوں نے دشمن  کے عزائم خاکستر کردیے،پوری قوم نہ صرف شہداء  وطن کو خراج عقیدت  پیش کرتی ہیں بلکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی بقاء  واستحکام  کے لیے عظیم جدوجہد کو جاری رکھا ہواہے نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ شہداء  وطن کی ناقابل فراموش خدمات کو پیش نظر (بقیہ نمبر5صفحہ 6پر)

رکھتے ہوئے  ملک وقوم کی خدمت کو آگے بڑھائیں ان خیالات کا اظہار انہوں  نے پاکستان تحریک انصاف سپورٹس ونگ ضلع ملتان کی صدر غزل غازی کی زیر  قیادت اورشمع بناسپتی وملتان آرٹس کونسل  کے اشتراک سے یوم  دفاع پاکستان فیسٹیول کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ غزل غازی پروگرام کی آرگنائزر تھیں اورشاہد محمودانصاری،عائشہ غازی،صائمہ علی،مس ثمرین نے  نظامت کے فرائض سرانجام دیے۔جبکہ ایم پی اے ندیم قریشی،ایم پی اے وسیم خان بادوزئی،یونس  غازی،جاوید جاوید وڑائچ مہمانان خصوصی تھے۔جبکہ دیگر مہمانان خصوصی میں سی ای او ایجوکیشن ریاض احمد خان،ڈائریکٹر آرٹس کونسل چوہدری محمود،محمد عمران اعظمی،،کرنل ابراہیم، صدر پی ٹی آئی شعبہ خواتین ڈاکٹر روبینہ اختر جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین جنوبی پنجاب قربان فاطمہ،سٹی صدر شعبہ خواتین ملتان آصفہ سلیم،عبدالوہاب خان،انجینئر رانا شیراز،راؤآصف انور،اشرف ناصر،فاطمہ اعجاز،صائمہ علی،تسنیم کوکب،یاسمین خاکوانی،نعیم النساء،نعیم اقبال نعیم،چوہدری محمود،منور خورشید صدیقی،صابرقریشی،عامر شہزاد صدیقی،خواجہ مظہر،میاں ماجد سمیت شامل تھے۔چیف وہپ قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے مزیدکہا ہے کہ آج امت مسلمہ کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے ان حالات میں ایک ایٹمی اسلامی طاقت ہونے کے ناطے پاکستان  امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں بھر پور کردار ادا کررہا ہے آج بھارتی حکومت کشمیر میں ظلم وبربریت کاجو بازار گرم کیے ہوئے ہیں وہ نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ کشمیر کے ایشو کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اورکشمیر کی آزادی  کے لیے پاکستان  جہدمسلسل پر عمل پیرا ہیں انہوں نے کہا ہے کہ یوم دفاع کے موقع  پر یہ تقریب شہداء  وطن کو  خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی،ایم پی اے وسیم خان بادوزئی،کرنل ابراہیم،یونس غازی،خالد جاوید وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا یوم دفاع پاکستان دراصل شہداء  وطن کے تجدید  عہد کا دن  ہے اور شہداء  ووطن کی قربانیوں کے اعتراف کا  عملی ثبوت ہے۔ آج ہم سب کو مل کر اسی  جذبے اور  ولولے کے ساتھ ملک وقوم کی خدمت کرنی ہوگی جس جذبے کا اظہار 1965میں ہماری فوج اور قوم نے کیا تھا۔فیسٹیول کے موقع پر ملی نغمے،اصلاحی خاکے،ٹیبلو کی بھی پرفارمنس پیش کی گئیں اس موقع پر بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ بھی تقسیم کیے گئے۔

عامر ڈوگر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -