مٹی چوری سکینڈل بے نقاب‘ سیکرٹری انہار کا نوٹس‘ بھرپور ایکشن کا فیصلہ 

مٹی چوری سکینڈل بے نقاب‘ سیکرٹری انہار کا نوٹس‘ بھرپور ایکشن کا فیصلہ 

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چوری سیکنڈل کی آڈیوریکارڈنگ منظرعام پرآنے کے بعدسیکرٹری انہارپنجاب نے نوٹس لے لیا‘ کاروائی کیلئے ٹیم روانہ ہوگئی‘ تفصیل کے مطابق انہارڈویژن خانپور کی سب ڈویژن پکالاڑاں میں تعینات ایس ڈی او نے نہروں سے مٹی چوری کروانے کے عوض ٹریکٹرٹرالی والوں سے لاکھوں روپے ڈیل کی آڈیوریکارڈنگ سیکرٹری انہار پنجاب کو(بقیہ نمبر6صفحہ 6پر)

بھجوائی گئی توانہوں نے چیف انجینئرانہار کوفوری رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیاہے بتایاگیاہے سیکرٹری انہارپنجاب نے تمام ترکرپشن کے الزامات کی تحقیقات کیلئے ایک خفیہ ٹیم بھی بھجوائی ہے جنہوں نے بوگس ملازمین کی بھرتی کے نام پرلاکھوں روپے کاگھپلا پکڑاہے ورک چارج ملازمین فرضی شناختی کارڈز پربھرتی کرکے ان کی تنخواہیں جاری کی گئیں سرکاری کوارٹروں اورمکانات کی مرمت کے نام پربوگس کوٹیشن ورک کے بل پاس کرائے گئے ہیں اس کے علاوہ دریاکابندبناکرمقامی آبادی کوبچانے کے نام پربھی بھاری بوگس بل پاس کرائے گئے ہیں اوراس کرپشن میں متعلقہ ایکسین بھی ملوث بتایاگیاہے۔ عوامی وسماجی حلقوں اورکاشتکار تنظیموں نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ فوری طورپروزیراعلی پنجاب انسپکشن ٹیم بھجواکرتحقیقات کرائی جائیں اس سلسلہ میں ایس ڈی او کہاکہ میں نے تمام معاملات درست کرلیے ہیں جوبھی ٹیم آئے گی دیکھ لیں گے۔

نوٹس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -