گھریلو جھگڑے‘ خاتون اور 60 سالہ شخص کی خود کشی 

  گھریلو جھگڑے‘ خاتون اور 60 سالہ شخص کی خود کشی 

  

رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان)گھریلو ناچاقی کے باعث ہونیوالے جھگڑوں سے دلبرداشتہ 20 سالہ خاتون اور 60 سالہ نامعلوم شخص نے زہر پی کر خود کشی کرلی۔ گزشتہ روز ترنڈہ میر خان کی رہائشی 20 سالہ فوزیہ بی بی اور خانپور کے رہائشی 60 سالہ نامعلوم شخص کو اقدام خود (بقیہ نمبر9صفحہ 6پر)

کشی کرنے پر ورثاء نے تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں پر موجود ذرائع نے بتایا کہ 20 سالہ فوزیہ نے گھریلو ناچاقی کے باعث ہونیوالے جھگڑوں اور 60 سالہ نامعلوم شخص نے زہر پی لیا۔ دونوں طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپائے اور جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث دم توڑ گئے۔ 20 سالہ فوزیہ کی نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ نامعلوم شخص کی نعش کو شناخت کیلئے ہسپتال کے سرد خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔ 

خود کشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -