اسلام کیخلاف سازشیں‘ حکومت شرپسندوں کو سزا دے‘ حامد سعید کاظمی 

اسلام کیخلاف سازشیں‘ حکومت شرپسندوں کو سزا دے‘ حامد سعید کاظمی 

  

ملتان+ راجن پور + خانیوال (سٹی رپورٹر‘ نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان)سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے دشمن اسلام اور ملک دشمن سازشوں میں مصروف ہیں اور اپنے ناپاک ایجنڈے کی تکمیل کے لئے حکومتی وسائل استعمال کر رہے ہیں قادیانی مرزائی اور لاہور ی مرزائی بالاتفاق دائرہ اسلام سے خارج ہیں خانقاہ چادر والی سرکار ؒ کے سجادہ نشین پیر سید علی حسین شاہ، جماعت اہلسنت کے صوبائی ناظم اعلی علامہ حافظ محمد فاروق خان(بقیہ نمبر10صفحہ 6پر)

 سعیدی، ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، قاری فیض بخش رضوی، قاری خادم حسین سعیدی، قاضی محمد بشیر گولڑوی، صاجزادہ مطیع الرسول سعیدی نے کہا کہ ایک مکتب فکر کی جانب سے مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنت ضلع ملتان کے زیراہتمام ملتان پریس کلب میں عظمت تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا سالانہ عظیم الشان نمائندہ اجتماع سے خطاب میں کیا جس کی صدارت جماعت اہلسنت ملتان کے ضلعی امیر قاری خادم حسین سعیدی نے کی جبکہ مہمان خصوصی پیر سید علی حسین شاہ، علامہ حافظ محد فاروق خان سعیدی، میاں آصف محمود، سید عطاء اللہ شاہ بخاری، محمد ایوب مغل، سلطان محمود ملک، مختار احمد راٹھور،انجینئر محمد عابد رزاق، ارشد حسین ارشد تھے اجتماع سے ڈاکٹر ارشد بلوچ، پروفیسر محمد سلیم اشرف قادری، مولانا مظہر شاہ نقیبی، قاری غلام فرید اظہری، قاری غلام مرتضی مہروی، قاری مرید حسین ہمڑسعیدی، مولانا اللہ داد سعیدی خطاب جبکہ تلاوت پاک کی سعادت قاری عبد الغفار نقشبندی،قاری محمد اکرم سعیدی نے کی جبکہ صاجزادہ محمد محسن سعیدی، محمد حمزہ مطیع، محمد اعزاز خضر، قیصر بھٹی مہروی، عامر قادری نے ہدیہ نعت پیش کیا اجتماع میں قرار دادیں منظور کی گئیں کہ جماعت اہلسنت ملتان کا سالانہ عظیم الشان نمائندہ اجتماع ایک مکتب فکر کی جانب سے مقدس ہستیوں کی شان میں انتہائی ناقابل بیان توہین کی گئی اس مملکت خداد اد پاکستان میں کوئی بھی غیر ت مند کلمہ گو برداشت نہیں کرسکتا‘بعض زرائع کے مطابق حکومت میں شریک عناصر کی سرپرستی میں وہ یا زیر زمین چلا گیا ہے یا بیرون ملک فرار کرایا گیا ہے ہمارا پرزور مطالبہ ہے کہ اسے گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے۔کانفرنس نے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ مرزائیوں کو کلیدی عہدوں سے برطرف کیاجائے تاکہ ملک وقوم ان کی ناپاک سازشوں سے محفوظ رہ سکے۔  فاضل پور میں آل پارٹیز دفاع پاکستان و عظمت صحابہ ؓو اہل بیت و امن سیمینار منعقد ہوا  جس میں ضلعی امن کمیٹی کے ممبران قائدین ٹائیگر فورس کے قائدین صحافی برادری سیاسی و سماجی قائدین ڈاکٹرز تمام مکاتب فکر کے مفتی کرام علماء کرام قاری القران انجمن تاجران شہری احباب موجود تھے مہمان خصوصی سفیر امن علامہ قاری محمود احمد قاسمی داعی امن مولانا پیر عزیز اکبر قاسمی جنرل سیکرٹری پاکستان علماء کونسل مولانا عبدالصمد درخواستی جمعیت س ترجمان مفتی ارشاد احمد حقانی امیر انٹرنیشنل ختم نبوت ڈاکٹر محمد عرفان اللہ ملک ضلعی امیر جماعت اسلامی مفتی سلیم جھنڈیالوی ضلعی رہنما جماعت اہل سنت محمد کاشف مختیار ضلعی رابطہ سیکرٹری پاکستان علماء کونسل مفتی وسیم مولانا ظفر اللہ سیال و دیگر قائدین موجود تھے علامہ محمود قاسمی نے کہا  تمام شہیدوں غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی ہمت اور حوصلے کی تاریخ گواہ مفتی ارشاد احمد حقانی نے کہااور عہد کرتے ہیں کے مادروطن کے دفاع میں اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے تھے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے  پیر عزیز اکبر قاسمی نے کہا یوم دفاع کے موقع پر تمام شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، مولانا عبدالصمد نے کہا ہمارے شہداء نے ہی دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا،قوم اپنے شہداء کے عظیم ورثہ کی امین ہے، پاکستان شہداء کی امانت ہے،  ڈاکٹر عرفان اللہ ملک نے کہا یوم دفاع پر کشمیری بھائیوں کو بھی مکمل یکجہتی کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ جماعت اہلسنت پاکستان خانیوال کے زیر اہتمام میلادمصطفی چوک خانیوال سے توہین آمیز خاکوں اور مقدس ہستیوں کی گستاخیوں کے خلاف ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی زیرقیادت پیرسیدطاہرابرارشاہ قادری‘مفتی عبدالحمید چشتی‘شیخ ذوالفقارعلی رضوی‘محمدشاہدرضا قادری اورمحمدمنظورسلطانی نکالی گئی۔اس موقع پرمولانا صاحبزادہ عزیزالرحمان حامدی‘ مولانا عبدالرزاق مہروی‘مولانا شہزاد حسین قادری‘پیرسیف الرحمان کھگہ‘مولانا محمد حنیف فرید فریدی‘مولانا شمش الدین‘مولانا علیم سعیدی‘محمدعابدعقیل رضوی‘صاحبزادہ محمدصفدرحسین قادری‘ڈاکٹر محمدصدیق نقشبندی‘محمدمطیع الرحمان نقشبندی‘خلیفہ روشن علی نقشبندی‘صاحبزادہ محمد نعیم اللہ کریمی‘صاحبزادہ عرفان الحق چشتی نظامی‘شیخ جابر احمد قریشی‘شیخ ذاکرحسین قریشی‘شیخ سرفراز حسین‘شیخ فیاض حسین‘حاجی محمدیونس‘محمدطارق معاویہ‘ارشاداحمدشیخ‘شیخ صابر احمد قریشی‘نذیر احمد وٹو‘محمدخورشید تھراج‘شیخ زبیر احمد‘محمد عمیر محبوبی‘شیخ محمدبلال‘غلام مصطفی رضوی ایڈووکیٹ سمیت ہزاروں عاشقان مصطفی وصحابہ نے بھرپور شرکت کی۔فضاء  فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی‘مختلف بازاروں سے تاجران کی جانب سے گل پاشی کی گئی۔

حامد سعید کاظمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -