اخلاقی گراوٹ‘ انتہا پسندی معاشرتی سسٹم کیلئے زہر قاتل‘ زین قریشی 

    اخلاقی گراوٹ‘ انتہا پسندی معاشرتی سسٹم کیلئے زہر قاتل‘ زین قریشی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ اخلاقی گراوٹ اور انتہا(بقیہ نمبر13صفحہ 6پر)
 پسندی معاشرتی نظام کیلئے زہر قاتل ہیں۔ معاشرتی نظام کی بقاء کیلئے معاشرے میں صحت مندانہ اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہوگا۔ اور رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی۔ اور اس مقصد کیلئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نشتر ہسپتال ملتان میں جتوئی سے تعلق رکھنے والے زین العابدین کی عیادت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا بچوں سے بد فعلی کے واقعات میں اضافہ لمحہ فکریہ اور نہ قابل برداشت ہے۔ ہمیں ایسے عناصر کی سرکوبی کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا اس واقعے کا سن کر دلی دکھ ہوا۔ پولیس کے اعلیٰ حکام سے رابطے میں ہوں۔ اس واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔ تاکہ آئندہ کسی بچے کے ساتھ ایسا واقعہ دوبارہ رونماء نہ ہو۔انہوں نے زیر علاج زین العابدین کی خیریت دریافت کی۔ ان کے والد اور خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا میں اس کیس کی خود نگرانی کررہا ہوں اور انشاء اللہ ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دی جائیگی۔انہوں نے زین العابدین کے والد اور خان کے دیگر افراد کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی اورپر زین العابدین کی صحت یابی کیلئے دعا کروائی۔ قبل ازیں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزاہ زین حسین قریشی نے این اے 157 میں مصروف دن گزارا انہوں حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا۔ حلقے میں وفات پا جانے والی مختلف شخصیات کی رہائش گاہوں پر گئے اور ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ مختلف یونین کونسلوں کے دورہ کے دوران اکابرین سے ملے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ پی ٹی آئی ملتان سیکرٹری جنرل سید بابر شاہ ودیگر افراد ان کے ہمراہ تھے۔
زین قریشی