مظفر گڑھ: والد مشتعل‘ بچوں پر فائرنگ‘ بیٹا جاں بحق‘ بیٹی زخمی 

مظفر گڑھ: والد مشتعل‘ بچوں پر فائرنگ‘ بیٹا جاں بحق‘ بیٹی زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 مظفرگڑھ (نامہ نگار)باپ نے اپنے بچوں پر فائرنگ کردی جس سے بیٹا جاں بحق بیٹی شدید زخمی ہوگئی۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والے سابق ممبر صوبائی اسمبلی میاں شیخ فضل حسین کے بھتیجے اور تاج میرج کلب کے مالک میاں تاج عرف (بقیہ نمبر22صفحہ 6پر)
تاجا شیخ نے پرانی سبزی منڈی میں واقع اپنے گھر میں کسی بات پر مشتعل ھو کر اپنے بچوں پر فائرنگ کر دی جس سے ان کا بیٹا میاں محمد یوسف اور بیٹی شدید زخمی ھو گئے جنہیں ڈسٹرکٹ ھیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کیا گیا جہاں بیٹا محمد یوسف زخموں کی تاب نہ لاتے ھوئے جاں بحق ھو گیا جبکہ بیٹی ہسپتال داخل ہے پولیس کی بھاری نفری اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی میاں تاج موقع سے فرار ھو گیا ھے پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
فائرنگ