مخدوم رشید: 3ڈاکو شہری سے 3 لاکھ 15 ہزار چھین کر فرار
ملتان (وقا ئع نگار) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ مخدوم رشید کے علاقے کھیڑا چوک صغیر احمد سے تین مسلح ڈاکو نے نقدی3لاکھ 15ہزارچھین کر فرار ہوگئے، تھانہ دولت گیٹ(بقیہ نمبر23صفحہ 6پر)
کے علاقے سید شاہ جہان اور اس کی ہمشیرہ سے موٹرسائیکل سوار دوافراد جھپٹا مارکر پرس جس میں نقدی و موبائل مالیت62ہزار موجود تھے چھین کر لیگئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے محدی گراونڈ محمد عثمان سے دو ڈاکو نے روک کر اسلحہ کے زور پرنقدی و موٹر سائیکل مالیت1لاکھ لیگئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے مخدوم چوک محمد لطیف سے دو مسلح ڈاکو نے گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل مالیت22ہزار چھین کر لیگئے، تھانہ بستی ملوک کے علاقے قصبہ مڑل محمد ارشد کی موٹرسائیکل، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے حسین آگاہی عرفان مسیح ودیگر افراد کے پانچ موبائل، تھانہ شاہ شمس کے علاقے فرید کینال سعید احمد کی کار مالیت10لاکھ65ہزار، چوک شاہ عباس خالد محمود،شاہ شمس گراونڈ جبران رحمن،تھانہ گلگشت کے علاقے رحمان کالونی مدثرحسین جبکہ تھانہ صدر کے علاقے رضا آباد محمد سلیم کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئے۔
فرار