ایڈیشنل سیکرٹری ایچ ای ڈی کا زکریا یونیورسٹی کا دورہ‘ ملاقاتیں 

       ایڈیشنل سیکرٹری ایچ ای ڈی کا زکریا یونیورسٹی کا دورہ‘ ملاقاتیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب طارق حمید بھٹی نے بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کے ہمراہ کیمپس کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے اہم اقدامات اور ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا. اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم (بقیہ نمبر15صفحہ 6پر)
احمد خان، رجسٹرار صہیب راشد خان بھی ان کے ساتھ موجود تھے. اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ایچ ای ڈی نے کہاکہ ہم ایک غیرمعمولی صورت حال سے گزررہے ہیں جس میں ہمیں ایک وباء کا مل کر مقابلہ کرنا ہے. یونیورسٹی کی ایڈمنسٹریشن لائق تحسین ہے کہ انہو ں نے آنے والے دنوں میں اساتذہ طلباء او ر دیگر اہلکاروں کو تمام تراحتیاتی تدابیر کے لیے اور ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے تیار کرنا ہے. وائس چانسلر نے کہاکہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء طالبات نے مل کر اس بات کا عزم کرنا ہے کہ حکومت اور محکمہ صحت کی طرف سے ملنے والی ہدایات پر عمل کرکے تعلیم و تدریس کے سلسلے کودوبارہ وہیں سے شروع کرنا ہے جہاں سے منقطع کیا تھا۔
دورہ