ملتان: سرکاری کالجز میں اساتذہ‘ سٹاف کے کرونا وائرس ٹیسٹ شروع  

    ملتان: سرکاری کالجز میں اساتذہ‘ سٹاف کے کرونا وائرس ٹیسٹ شروع  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( سٹاف رپورٹر )15 ستمبر کو کالجز اور یونیورسٹیز کھولنے سے قبل ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایت سرکاری کالجز کے اساتذہ اور تمام سٹاف ممبران کے کورونا ٹیسٹ کیلئے سمپل لینے کا آغاز کردیا گیا ہے۔جنوبی پنجاب میں سب سے پہلے گورنمنٹ کالج سول لائنز چوک کچہری ملتان کے تمام اساتذہ اور سٹاف ممبران کے سیمپلز لیکر بھجوادئیے گئے۔محکمہ صحت کی ٹیموں (بقیہ نمبر16صفحہ 6پر)
 اور افسران نے گورنمنٹ کالج سول لائنز چوک کچہری ملتان کا دورہ کیا۔اس موقع پر اساتذہ کو کورونا سے بچاؤکیلئے ایس او پیز کے حوالے سے بریفینگ دی گئی جبکہ کالج پرنسپل پروفیسر حیدر عباس گردیزی سمیت تمام کالج اساتذہ اور سٹاف ممبران کے کورونا ٹیسٹ کیلئے سیمپلز لئے گئے۔ محکمہ صحت حکام نے کالج اساتذہ اور سٹاف ممبران کو بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ کالج اساتذہ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ طلباء و طالبات کو وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کریں۔صرف احتیاط ہی کورونا۔ڈینگی۔انفلوائنزا این ون ایچ ون جیسے وبائی امراض سے بچاؤ کا واحد حل ہے۔اساتذہ اور طلباء ماسک اور سینٹایزر کا استعمال لازمی کریں۔کالج میں سوشل ڈسٹنسنگ کو یقینی بنائیں۔کلاس رومز کو باقاعدگی سے سینٹایز کیا جائے اور ان میں ہوا اور سورج کی روشنی کا خیال رکھا جائے۔نزلہ زکام یا کورونا کی علامات کے حامل سٹاف ممبر اور طالب علم کو رخصت دی جائے۔۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل گورنمنٹ کالج سول لائنز ملتان پروفیسر سید حیدر عباس گردیزی نے کہا کہ حکومت پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے کامیاب حکمت عملی سے پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایچ ای سی کے کمیونٹی کالجز پروگرام کے تحت دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام سمیت کالج کے تمام شعبوں میں داخلوں کا آغاز جلد ہوگا۔
ٹیسٹ