صادق آباد: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل زخمی‘ کارروائی شروع 

  صادق آباد: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل زخمی‘ کارروائی شروع 

  

صادق آباد (نمائندہ خصوصی)صادق آباد میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا چندرامی روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس ہیڈکانسٹیبل زخمی ہوگیا‘ تفصیل کے مطابق گزشتہ 15روز سے صادق آباد جرائم پیشہ افراد کے نرغے میں آیا ہوا ہے روزانہ کی بنیاد پر دو سے تین چوری کی وارداتیں جب کہ گزشتہ ایک ماہ میں 80سے زائد موٹر سائیکل چوری ہو چکے ہیں جب کہ پولیس گشت نہ ہونے کے باعث(بقیہ نمبر17صفحہ 6پر)

 عوام عدم تحفظ کا شکار ہے چندرامی روڈ پر ڈاکو سرعام شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں گزشتہ رات ڈاکوؤں نے شہر سے دو کلومیٹر دور رحیم یارخان جانیوالی سڑک پر رسی باندھ کر موٹر سائیکل کا راستہ روکا موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار رسہ سے ٹکرا کر گرا،لائٹ میں جب ڈاکوؤں نے دیکھا کہ گرنے والا عام شہری کی بجائے پولیس اہلکار ہے تو انہوں نے جام الیاس ہیڈ کانسٹیبل پر سیدھی فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہو گیا ملزمان موقع سے فرار ہو گئے زخمی کانسٹیبل کو رحیم یارخان سے واپس آنے والی ایمبولینس نے صادق آبا دہسپتال پہنچایا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔شہریوں نے علاقہ میں بڑھتی ہوئی وارادتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے یاد رہے کہ اس روڈ پر پٹرولنگ پولیس ڈگہ کی  چوکی موجود ہے لیکن گشت نہ ہونے کے باعث وارداتیں عام ہیں۔

زخمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -