مختلف حادثات میں بچی سمیت 6 افراد جاں بحق‘ متعدد زخمی 

        مختلف حادثات میں بچی سمیت 6 افراد جاں بحق‘ متعدد زخمی 

  

لنگر سرائے + وہوا + قصبہ کالا + ہارون آباد + محسن وال + ڈہرکی (نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار) جامع مسجد فاروق اعظم کے موذن محمد وسیم کرنٹ لگنے سے انتقال کرگئے۔ تفصیل کے مطابق جامع مسجد فاروق اعظم کے موذن محمدوسیم مسجد کا پنکھا الیکٹریشن کے پاس بیٹھا ٹھیک کرا رہا تھے جس پر انہیں کرنٹ لگا اور وہ خالق حقیقی سے جاملے۔نوجوان موذن کی اگلے ماہ شادی ہونا طے پائی تھی۔لنگر سرائے کے سیاسی،سماجی و مذہبی افراد نے محمد وسیم کی اچانک وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی۔مرحوم کا جنازہ آج صبح ادا کی جائے گی۔ گدھے کو بچاتے ہوئے اے پی وی ٹرک سے جاٹکرائی، جنازہ میں شرکت کے لیے آنے والا خاندان ڈیرہ اسمٰعیل خان کے قریب (بقیہ نمبر20صفحہ 6پر)

حادثہ کا شکار ہوگیا، ایک شخص جاں بحق، چار شدید زخمی ہوگئے تفصیل کے مطابق وہوا کے نواحی قصبہ جروار کا رہائشی غلام سرور بقضائے الٰہی انتقال کرگیا جس کے جنازہ میں شرکت کے لیے اس کا بیٹا محمد ارشد اور پوتا محمد حنیف جو کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی مسجد میں امامت کرتے تھے اپنے رشتہ دار محمد طاہر ولد قاری رب نواز اور ایک ساتھی کے ہمراہ اے پی وی پر سوار ہوکر قصبہ جروار آرہے تھے کہ راستہ میں ڈیرہ اسمٰعیل خان کے قریب چشمہ شوگر مل کے مقام پر ایک گدھا اچانک اے پی وی کے سامنے آگیا اسے بچانے کی کوشش میں اے پی وی سامنے سے آنے والے ٹرک سے زوردار دھماکہ سے جاٹکرائی جس سے ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ محمد ارشد، محمد حنیف، محمد طاہر اور ان کا ساتھی شدید زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ اسمٰعیل خان منتقل کیا ہے۔ انڈس ہائی وے پر دو موٹر سائیکلز میں تصادم سے ایک جانبحق دو زخمی ہوگئے‘تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے بھائی موڑ کے قریب دو موٹرسائیکلز میں تصادم جس کے نتیجے میں حافظ سیف اللہ موقع پر جانبحق ہو گیا جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے زخمی کو ریسکیو 1122 کے ذریعے ٹراما سینٹر تونسہ شریف منتقل کر دیا گیا واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔ لاری اڈا ہارون آباد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے سات سالہ بچی کو کچل ڈالا‘ماڈل ٹاون کی رہائشی سات سالہ روبی لاری اڈے کے قریب کھیل رہی تھی کہ مین روڈ سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی کی ذد میں آکر کُچلی گئی اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی وقوعہ کی اطلاع پرپولیس موقع پر پہنچ گئی اور ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیو ر کو گرفتار کر لیا اور بچی روبی کی لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کر دیا گیا۔میاں چنوں انڈر پاس کے قریب ٹرین کے نیچے آکر دس سالہ گونگا اور بہرہ بچہ باسط نذیر جاں بحق ہوگیا ہے۔ ڈالہ اور ٹرک میں تصادم سے دوخواتین سمیت 5افراد زخمی ہوگئے، تھانہ صدر تونسہ کی حدود اڈہ پُل قمبر پر ڈالہ جو کہ فیملی کو لے کر جارہا تھا کاٹرک سے تصادم ہوگیا جس کے نتیجہ میں دو بچے،خواتین اور ڈرائیور زخمی ہوگیا جسے شادن لُنڈ ہسپتال لایا گیا مگرڈاکٹرز نہ ہونے کی وجہ سے ٹراما سینٹر ڈیرہ غازیخان ریفر کر دیا گیا جہاں ایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ڈہرکی کے نواحی گاؤں پنہون خان کورائی کا رہائشی نوجوان  الطاف حسین کورائی چک شہباز پور کے مقام پر سے بیہوشی کی حالت میں ملا جسے ہسپتال منتقل کیا لیکن نوجوان نے راستے میں ہی دم توڑ دیا لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ اس موقع پر جان بحق ہونیوالے نوجوان کے بھائی علی مراد کورائی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بھائی بیہوشی کی حالت میں ہمیں چک شہباز پور کے قریب ملاتھا  جسے ہم میر پور ماتھیلو ہسپتال لے جا رہے تھے کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -