مہمند،ماربل کی کان بیٹھ گئی  8 مزدور جاں بحق، 7 زخمی

مہمند،ماربل کی کان بیٹھ گئی  8 مزدور جاں بحق، 7 زخمی

  

پشاور  (مانیٹر نگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں ماربل کی کان بیٹھنے سے 8 مزدور جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند کی تحصیل صافی کے علاقے زیارت میں ماربل کی کان اچانک بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں دب کر 8 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہو گئے۔ڈی پی او مہمند طارق حمید کا کہنا ہے کہ دور افتادہ علاقہ سے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ مزید افراد کے ملبے تلے دبنے کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔صوبائی معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ابتدائی معلومات کی بنیاد پر حادثہ تودہ گرنے سے سامنے آیا تاہم حادثے کی باقاعدہ انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

مزدور جاں بحق

مزید :

صفحہ اول -