ملتان بہاولپور، ڈیرہ، ڈویژن میں بندواٹر فلٹریشن پلانٹس جلداز جلد آپر یشنل کرنیکا حکم 

ملتان بہاولپور، ڈیرہ، ڈویژن میں بندواٹر فلٹریشن پلانٹس جلداز جلد آپر یشنل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سٹی رپورٹر)سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیا قت علی چھٹہ نے کہا ہے کہ ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام حکومت کا بڑا اقدام ہے ورک لوڈ تقسیم ہونے سے نہ صرف مسائل کا فوری ازالہ ہو گا بلکہ ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کروا کر ان کے ثمرات بروقت عوام تک پہنچائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام تمام محکمے اپنے اپنے دفاتر میں ڈسپلن، دفتری اوقات کار کی سختی سے پابندی کروائیں عوام کے لیے آسانی پیدا کریں لوگوں کے کام ہو ں گے تو اللہ تعالیٰ بھی راضی ہو گا انہوں نے تمام اداروں کے سربراہان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اپنے ماتحت افسران کو کام کرنے کی عادت ڈالیں خصوصاًپبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران جاری ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدگی کے ساتھ مانیٹرنگ کریں انہوں نے تینوں ڈویژ ن میں بند واٹر فلٹریشن پلانٹس جلد ازجلد آپریشنل کرنے کا حکم دیا ہے انہوں نے ان خیالات اظہار گذشتہ روز ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژنوں کے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ڈویلپمنٹ اتھارٹیز،پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹیز،واسا،پھاٹا کے افسران سے سرکٹ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا چیف انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ساؤتھ پنجاب راؤ محمد قاسم، ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس، ڈائریکٹر جنرل بی ڈی اے بقاء محمد جان، ڈی جی پی ایچ اے ملتان اینڈ ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ملک عابد محمود، ڈی جی پی ایچ اے بہاولپور آصف لودھی،ایڈیشنل ڈی جی ایم ڈی اے محمد انور چوہدری، منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس ڈیرہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی عبدالحکیم انجم، ڈائریکٹر پھاٹا طاہر جاوید انصاری،ایس ایز پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ظہور ڈوگر، اکرام ہاشمی،خالد ندیم بخاری سمیت دیگر افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔
حکم

مزید :

صفحہ اول -