نشتر ہسپتال: کرونا وائرس کا پھر حملہ‘ 50سالہ شخص جاں بحق 

نشتر ہسپتال: کرونا وائرس کا پھر حملہ‘ 50سالہ شخص جاں بحق 

  

ملتان (وقا ئع نگار)نشتر ہسپتال ملتان  کے آئی سو لیشن  وارڈ میں کورونا میں مبتلا زیر علاج پچاس سالہ شخص دم توڑ گیا،اموات کی مجموعی تعداد 169 ہو گئی،نشتر ہسپتال میں زیر علاج  کورونا میں  مبتلا  مریضوں کی تعداد 05 ہو گئی،03 مریضوں کا  وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری ہے،شبہ میں 18مریض زیر علاج، تفصیل کے مطابق ترجمان نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر عرفان ارشد کے مطابق نشتر ہسپتال میں 12 اگست کے بعد 7 ستمبر کو ملتان کے رہائشی کورونا میں مبتلا 50 سالہ خالد نے دم توڑ دیا، یوں یکم اپریل سے 7 ستمبر کے درمیان کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 169 ہو گئی ہے،جں کہ کورونا آئی سو لیشن وارڈ میں  اس وقت کورونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 05 ہو گئی ہے جبکہ 03مریضوں  کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری ہے،ادھر کورونا کے شبہ میں 18 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 1782 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 609 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، اسی طرح فوکل پرسن ڈاکٹر عرفان کے مطابق رواں سال نشتر ہسپتال کی لیبارٹری میں 21 ہزار 774 افراد کے نمونوں کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے اب تک 2 ہزار 884 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے۔

کرونا وائرس / حملہ

مزید :

صفحہ اول -