انہار عملہ لوگوں کو سیلاب کی تباہ  کاریوں سے محفوظ کرنے کیلئے تمام  وسائل بروئے کار لائے‘ محسن لغاری

   انہار عملہ لوگوں کو سیلاب کی تباہ  کاریوں سے محفوظ کرنے کیلئے تمام  وسائل ...

  

جام پور (نامہ نگار) محکمہ انہار لوگوں کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروکار لائے۔ حفاظتی بند کے پشتے مضبوط کرنے کے لیے بیلدار ودیگر عملہ ہر وقت موجود ہو۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر مقامی لوگوں کو قبل ازوقت آگاہ کیا جائے تاکہ کوئی نقصان نہ ہو۔ موضع ہیرو میں حفاظتی بند کا سروے مکمل کرکے سیکرٹری کو بھجوائی جائے تاکہ فوری طور پر فنڈز مختص کیے جائیں۔ یہ بات صوبائی وزیر آبپاشی سردار محسن خان لغاری نے کینال ریسٹ ہاوس جام پور میں محکمہ انہار کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سابق ضلع وائس چیرمین راجن پور مرزا شہزاد ہمایوں۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کھرل۔ ایکسین کینال راجن پور مرتجز خان۔ محمد حسین فریدی۔ قاسم خان لنگرانہ۔ حسین تبسم۔ بشیر کچبانی ودیگر موجود تھے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ داجل کینال پر پانی چوری کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور عوام کو ٹیل تک پانی پہنچایا جائے۔علاوہ ازیں سابق ضلع وائس چیرمین راجن پور نے دریائے سندھ سے ملحقہ موضعات ہیرو۔ برخردار پورہ۔ خانواہ۔ ودیگر علاقوں میں دریائے کٹاو سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔ قادرہ کریک کے مقام پر فوری طور بند تعمیر کرکے لوگوں کو محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ غیرملکی تعاون سے جلد بند کی تعمیر کی جائے گی۔ منصوبہ کے ایس او پی کے مطابق جس علاقے میں بند بنایا جائے گا وہاں کے ذمینداروں اور لوگوں کی مدد درکار ہوگی۔ عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن پنجاب حکومت وسائل فراہم کرئے گی۔ وزیر اعلی پنجاب جلدراجن پور کا دورہ کریں گے۔ اورامید ہے کہ وہ خصوصی پیکج کا اعلان خود کریں گے۔ 

محسن لغاری

مزید :

صفحہ اول -