اثاثہ جات کیس، فواد حسن فواد اوراہل خانہ پرفرد جرم عائد

اثاثہ جات کیس، فواد حسن فواد اوراہل خانہ پرفرد جرم عائد

  

 اسلام آباد(آئی این پی)  آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور ان کے اہلخانہ پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں فواد حسن فواد کے خلاف کیس کی سماعت جج محمد اکمل خان نے کی، عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں کو واپس کرتے ہوئے  سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سمیت ان کے اہلخانہ پر فرد جرم عائد کردی۔ عدالت نے جن افراد پر فرد جرم عائد کی ان میں فواد حسن فواد، رباب حسن،وقار حسن اور انجم حسن  شامل ہیں، فواد حسن فواد سمیت چار ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے ملزمان کے خلاف آئندہ سماعت پر گواہوں کو بیانات کے لیے طلب کرلیا۔

اثاثہ کیس

مزید :

صفحہ آخر -