لندن کی سڑکوں پر ٹہلتے نواز شریف کو وطن واپس آنا چاہیے: قاسم سوری 

لندن کی سڑکوں پر ٹہلتے نواز شریف کو وطن واپس آنا چاہیے: قاسم سوری 

  

 فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ جس طرح افواج پاکستان اور شہریوں نے چھ ستمبر کو قربانی دی تھی اسی طرح آج بھی جذبے قائم ہیں لیکن ہمارے ہمسایہ ملک کا وزیراعظم نریندرمودی خطہ میں امن قائم کرنے کی بجائے ہندو گریٹر نظر یے پر کام کررہاہے اور مظلوم کشمیریوں کی ۱ٓواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے مگروزیر اعظم عمران خان نے پوری دنیا میں کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی ہے یہی وجہ ہے کہ آج بھی اگرکوئی کشمیری شہید ہوتا ہے تو اس کو سبز ہلالی پرچم میں پاکستان زندہ باد کے نعروں کیساتھ سپرد خاک کیا جاتاہے،نیزعمران خان نے چوبیس سالوں میں کرپشن کیخلاف تحریک چلائی اسلئے وہ کسی کو این ۱ٓر او نہیں دیں گے جبکہ نواز شریف بیماری کا بہانہ کر لند ن گئے لیکن اب وہ سڑکوں پہ ٹہلتے پھر رہے ہیں لہٰذا انہیں واپس آنا چاہیے۔یہاں میڈیا سے گفتگو میں انکامزید کہنا تھا پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے جو مودی کو ہندو گریٹرمنصوبے میں کامیاب نہیں ہونے دے گا۔ جیسے ہم نوجوانوں کو ساتھ لیکر چلے ہیں اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ سابق حکمرانوں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں ڈبو دیااور ۱ٓج ہمیں ان کیلئے گئے کھربوں روپے کے قرضے سود سمیت واپس کرنا پڑ رہے ہیں، اوپر سے رہی سہی کسر کورونا نے پوری کردی لیکن اللہ کا شکر ہے ہماری حکومت کی پالیسیوں کی وجہ پاکستان میں کورونااس تیزی سے نہیں پھیلاجس طرح دنیا کے دیگر ممالک میں پھیلا اور وہاں مالی کیساتھ ساتھ انتہائی زیادہ جانی نقصان بھی کیا۔ و ز یر اعظم عمران خان کا کراچی کیلئے 1100 ارب کا تاریخی پیکیج نہ صرف قابل ستائش اورشہرقائد کی حالت تبدیل کرنے کی عملی کوشش ہے۔ پاکستان سابق حکومت کی ناقص پالیسیوں اور غلط اقدامات کے باعث گرے لسٹ میں ہے لیکن ہم ملک کو گرے لسٹ سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہم قومی اسمبلی میں عام آدمی کو ریلیف دلوانے کیلئے قانون سازی کی کوشش کررہے ہیں جس کے جلد مثبت نتائج سامنے ۱ٓنا شروع ہو جائیں گے۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا پاکستان کبھی بھی اسرائیل کا ساتھ نہیں دے گا جو فلسطینیوں پر ظلم کررہاہے نیزقائداعظم نے کہا تھااسرائیل یورپ کی ناجائز اولاد ہے لہٰذا یہ ناجائز اولاد ہمارے لئے کسی صورت قابل قبول نہیں۔ دنیا میں 57  اسلامی ممالک ہیں جن میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا۔ ہم کبھی بھی ظالم کا ساتھ نہیں دیں گے مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کیساتھ کھڑے تھے، ہیں اور رہیں گے۔اس موقع پر پی ٹی ۱ٓئی کے رہنما و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب اور ممبر صوبائی اسمبلی شکیل شاہد بھی موجود تھے۔

قاسم سوری

مزید :

صفحہ آخر -