لاہور، ٹیکسالی میں چھت گرنے سے میاں بیوی اور 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

لاہور، ٹیکسالی میں چھت گرنے سے میاں بیوی اور 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق
لاہور، ٹیکسالی میں چھت گرنے سے میاں بیوی اور 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اندرون شہرٹیکسالی گیٹ میں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے میں 4 افراد زخمی ہوئے۔

ٹیکسالی گیٹ کے علاقے میں جاوید نامی شہری کے گھر قیامت ٹوٹ پڑی، ہمسائیوں کی بوسیدہ دیوار جاوید کے مکان پر گرنے سے چھت زمین بوس ہوگئی۔ ریسکیو 1122 نے 3 گھنٹے کے آپریشن کے بعد ملبے تلے دبے افراد کو باہر نکالا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ جاوید، 45 سالہ روبینہ، 16 سالہ آمنہ، 2 سالہ شجاعت، 4 سالہ حسن اور 6 سالہ زیغم شامل ہیں جبکہ حادثے میں 4 افراد زخمی ہوئے جو میو ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ لواحقین کے مطابق ہمسائیوں کے مکان کی دیوار بوسیدہ تھی، رات گھر میں سب سوئے ہوئے تھے کہ اس دوران دیوار مکان کی چھت پر گری اور پورا مکان زمین بوس ہوگیا۔

لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ابتدائی شواہد اکٹھے کرنے کے بعد حادثے کی وجوہات کو جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -پنجاب -لاہور -