جمال خاشقجی قتل میں ملوث8 ملزمان کو سزا سنا دی گئی

جمال خاشقجی قتل میں ملوث8 ملزمان کو سزا سنا دی گئی
جمال خاشقجی قتل میں ملوث8 ملزمان کو سزا سنا دی گئی

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی ایک عدالت نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث آٹھ ملزمان کو قید کی سزائیں سناتے ہوئے مقدمے کو ختم کردیا ہے۔

سعودی ترجمان پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق دارالحکومت ریاض کی کریمنل عدالت کی جانب سے صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ملزمان کو سنائی گئی سزائیں حتمی ہے۔

آٹھوں ملزمان کو مجموعی طور پر 124 سال قید کی سزائیں سنائی گئی ہے، جن میں پانچ ملزمان کو 20، 20 سال قید، جبکہ تین ملزمان کو 7 سے 10 سال تک کی قید کی سزائیں سنائی گئی۔

سزائیں سنائے جانے اور لواحقین کی دستبرداری کے بعد مقدمہ خارج کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ صحافی جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر 2018 میں استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں قتل کیا گیا تھا، مقدمے میں نامزد تمام ملزمان سعودی شہری ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -بین الاقوامی -