وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب روزگار سکیم شروع کرنے کی منظوری دے دی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب روزگار سکیم شروع کرنے کی منظوری دے دی،وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے پنجاب روزگار سکیم کو رواں ماہ لانچ کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ سکیم کے تحت نئے آسان شرائط پر قرضہ فراہم کیا جائے گا،سکیم کے تحت ایک کروڑ روپے تک کا قرضہ لیا جا سکے گا،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ خواتین کےلئے مارک اپ کم رکھا گیا ہے،وزیراعلیٰ نے کہاکہ مارک اپ کو مزید کم کرنے کا جائزہ لیا جائے۔