وندرڈیم تعمیر کیس ،سپریم کورٹ نے نجی تعمیراتی کمپنی کو وکیل کرنے کی مہلت دیدی

وندرڈیم تعمیر کیس ،سپریم کورٹ نے نجی تعمیراتی کمپنی کو وکیل کرنے کی مہلت دیدی
وندرڈیم تعمیر کیس ،سپریم کورٹ نے نجی تعمیراتی کمپنی کو وکیل کرنے کی مہلت دیدی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے وندرڈیم تعمیر کیس میں نجی تعمیراتی کمپنی کو وکیل کرنے کی مہلت دیدی،جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ڈیم کے قومی منصوبے کوروک نہیں سکتے،روکنے سے لاگت بڑھ جائے گی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں وندر ڈیم تعمیر کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ ڈیم کے قومی منصوبے کوروک نہیں سکتے،روکنے سے لاگت بڑھ جائے گی ،جسٹس قاضی امین نے کہاکہ منصوبے کی نیلامی کا پراسس شفاف ہوناچاہئے،اگرنیلامی کا عمل کچھ الٹا سیدھا ہوا توکسی کو نہیں چھوڑیں گے ،بدقسمتی ہے ایسے منصوبوں پر کل رقم کاصرف60 فیصد خرچ ہوتا ہے۔

مالک تعمیراتی کمپنی نے کہاکہ مجھے وکیل کرنے کیلئے 4 ہفتے کی مہلت دیں،جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ منصوبے کی لاگت بڑھی تو آپ ادا کریں گے ،جسٹس قاضی امین نے کہاکہ ڈیم پر کام روکنے سے 10 ارب کا منصوبہ 50 ارب کاہوجائے گا۔عدالت نے نجی تعمیراتی کمپنی کو وکیل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -