ایم ایم عالم نے صرف 30 سیکنڈ میں چار بھارتی جہاز کیسے گرائے ؟ اصل کہانی ان کی زبانی سنئے 

ایم ایم عالم نے صرف 30 سیکنڈ میں چار بھارتی جہاز کیسے گرائے ؟ اصل کہانی ان کی ...
ایم ایم عالم نے صرف 30 سیکنڈ میں چار بھارتی جہاز کیسے گرائے ؟ اصل کہانی ان کی زبانی سنئے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )1965 کی جنگ میں ایک منٹ میں سب سے زیادہ بھارتی طیارےگرانے کا ریکارڈ بنانے والے محمد محمود عالم نے وفات سے قبل جنگ کا احوال اپنے ایک انٹرویو میں سنادیا ہے ۔محمد محمود عالم کراچی میں 18 مارچ 2013 میں انتقال کر گئے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ کا احوال بیان کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے ایک جہاز کو میزائل مارا اور مجھے پتا بھی نہیں چلا کب پائلٹ کاک پٹ سے نکلا ، جب میں قریب سے گزار تو دیکھا کہ پائلٹ کاک پٹ میں نہیں ہے ، اس کے جہاز کے گرد آگ لگی ہوئی ہے ، باقی چار جہاز نظر نہیں آئے ، پھر بھی میں نے تعاقب کیا ، دریائے چناب کو عبور کر کے دیکھا تو وہ چاروں جہاز بہت نیچے پرواز کر رہے تھے ،ایک ہی رخ میں مڑے ، جب پیچھے سے کوئی حملہ کر رہا ہو تو جہاز پھیل جاتے ہیں یعنی دو جہاز کسی طرف اور ایک جہاز دوسری طرف ، تاکہ دشمن کو سینڈ وچ کر سکتے ہیں اور ایک جہاز پیچھے لا سکیں تاہم چاروں جہاز ایک ہی بیرل میں مڑنے لگے تو ایک ہی ٹرن میں چاروں جہاز مار گرائے ۔

ان کا کہناتھا کہ عجیب سی کیفیت تھی ، سورج اس وقت طلوع ہو رہا تھا ،کسی ایک خاص فرد کو چن لیا جاتاہے اور اس میں تقدیر کا ہاتھ ہو تاہے ، ہمارے جہاز وں کی تعداد اس جنگ میں 150 کے قریب تھی اور دشمن کے پاس 450 تھے ، کبھی جنگ سے پہلے سوچتے تھے کہ ہمارے ہر جہاز کے مقابلے میں تین جہاز ہیں ہم کیسے لڑیں گے ، لیکن جو ش اور ولولہ ہوتا ہے اور اپنی قابلیت پر انحصار اور بھروسہ ہوتاہے ، ہم واپس آنے لگے تو ہم نے اللہ کا شکر ادا کیا ، ہمارے ٹیکنیشن اور دیگر لوگوں نے بیس پر کندھوں پر بٹھا لیا ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

قومی -