زلفی بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی ڈی سی تعیناتی کیس ،اسلام آبادہائیکورٹ کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مکمل ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت 

 زلفی بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی ڈی سی تعیناتی کیس ،اسلام آبادہائیکورٹ کی ...
 زلفی بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی ڈی سی تعیناتی کیس ،اسلام آبادہائیکورٹ کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مکمل ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے معاون خصوصی زلفی بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی ڈی سی تعیناتی کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مکمل ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کردی اور سماعت29 ستمبر تک ملتوی کردی۔

اسلام آبادہائیکورٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی ڈی سی تعیناتی کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان اور ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود پیش ہوئے،جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیاکہ جو کمیٹی بنائی گئی کیا وہ اصل میں نیشنل ٹوارزم کوآرڈی نیشن بورڈ ہے ؟ ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ کمیٹی کے پہلے نوٹیفکیشن کو سپر سیڈ کیا گیا اب نیا نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیاکہ کیا عارضی چیئرمین کو ہی چیئرمین پی ٹی ڈی سی بورڈ بنایا گیا ؟،ٹورازم کا معاملہ وفاق کا ہے مگر 18 ویں ترمیم میں صوبوں کے پاس چلا گیا، 18 ویں ترمیم میں بہت چیزیں صوبوں کو گئے جو نہیں جانا چاہیے تھی، فیڈریشن کے بغیر کچھ نہیں مگر 18 ویں ترمیم سے چیزیں صوبوں کو منتقل ہوئی،وفاقی حکومت کی پالیسی میں یہ عدالت مداخلت نہیں کرے گی۔

جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیاکہ بتائیں کہ چیئرمین کی تعیناتی میں قانون تقاضے پورے کئے یا نہیں ؟،اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مکمل ریکارڈ جمع کرنے کی ہدایت کردی،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ دس دنوں کے اندر ہی اس کیس کا تمام ریکارڈ جمع کرے، عدالت نے کیس کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -