کورونا کیسزمیں اضافہ ،پنجاب کے مزید 10 اضلاع میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاﺅن نافذ

کورونا کیسزمیں اضافہ ،پنجاب کے مزید 10 اضلاع میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاﺅن نافذ
کورونا کیسزمیں اضافہ ،پنجاب کے مزید 10 اضلاع میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاﺅن نافذ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا کیسز بڑھنے پر پنجاب میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاﺅن میں اضافہ کردیاگیا،پنجاب کے مزید10 اضلاع میں مائیکروسمارٹ لاک ڈاﺅن نافذ کردیاگیا،محکمہ صحت کاکہنا ہے کہ 76 مخصوص مقامات سیل کر دیئے گئے جس کے بعد مائیکروسمارٹ لاک ڈاﺅن کے مقامات کی تعداد88 ہو گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے 13 اضلاع میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاﺅن جاری ہے،مائیکروسمارٹ لاک ڈاﺅن میں لاہور کے 88 اورراولپنڈی کے 23 مقامات شامل ہیں،مائیکرو سمارٹ لاک ڈاﺅن میں سیالکوٹ33 ،گجرات22،فیصل آباد15 ،اوکاڑہ8 ،سرگودھا 5 ،ڈیرہ غازی خان،مظفرگڑھ، خانیوال اورگوجرانوالہ کے 4 ،4 مقامات شامل ہیں،محکمہ صحت کے مطابق لیہ 3 اورملتان کے 2 مقامات پر مائیکرو سمارٹ لاک ڈاﺅن لگادیا گیا ۔