سپریم کورٹ نے سندھ رینجرز کے اہلکار کی ملازمت پر بحالی کی درخواست مسترد کردی

سپریم کورٹ نے سندھ رینجرز کے اہلکار کی ملازمت پر بحالی کی درخواست مسترد کردی
سپریم کورٹ نے سندھ رینجرز کے اہلکار کی ملازمت پر بحالی کی درخواست مسترد کردی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے سندھ رینجرز کے اہلکار کی ملازمت پر بحالی کی درخواست مسترد کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بغیربتائے 6 ماہ غائب رہنے والے سندھ رینجرزکے اہلکار کی نوکری پر بحالی کی درخواست پر سماعت ہوئی ،رینجرز اہلکار غلام مصطفی نے موقف اختیار کیاکہ چھٹی پر گھرگیاوہاں قتل کامقدمہ درج ہو گیا،عدالت نے وکیل سے استفسار کیاتوکیااس میں آپ کے موکل گرفتار ہوئے؟،وکیل نے کہاکہ غلام مصطفی مفرور ہو گیاجس کے بعد راضی نامہ ہوا،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے رینجرز اہلکار کی درخواست مسترد کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -