اسلام آبادہائیکورٹ نے پسندکی شادی کرنے والی لڑکی کو دوبارہ دارالامان بھیج دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے پسندکی شادی کرنے والی لڑکی اریبہ سلیم کو دوبارہ دارالامان بھیج دیا،عدالت نے والدین کو بیٹی سے ملاقات کی اجازت دیدی۔
وکیل درخواست گزار نے کہاکہ لڑکی کی عمر ابھی کم ہے ،اسے سمجھ نہیں ہے ،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ شادی ہوئی ہے تو اس میں عدالت کیا کر سکتی ہے؟،عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی،کیس کی سماعت کے بعد بیٹی کی والدین سے اسلام آبادہائیکورٹ میں ملاقات کرائی گئی ۔