انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا 

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا 
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہواہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر معمولی مند ی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 23 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 165 روپے 87 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے 10 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔

اس کے علاوہ آج سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان چھایا ہوا دکھائی دے رہاہے ، سٹاک مارکیٹ اوپن ہوئی تو 100 انڈیکس 42 ہزار 295 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں 58 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 42 ہزار 236 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -