شوگر مل میں 5 دن لوڈنگ کا کام کرنیوالے مزدور نے 36 لاکھ روپے کی چینی فروخت کردی مگر کیسے؟ حقیقت سامنے آئی تو ہر کوئی دنگ رہ گیا
فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد کی ایک شوگر مل میں صرف 5 دن لوڈنگ کا کام کرنے والے مزدورکے شناختی کارڈ پر 36 لاکھ روپے کی چینی فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔چینی کی بے نامی خرید و فروخت کا واقعہ فیصل آباد ی ایک شوگر مل میں سامنے آیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 36 لاکھ روپے کی چینی خریدنے پر جڑانوالہ سے تعلق رکھنے والے اصغر اعوان نامی محنت کش کو نوٹس بھی بھیج دیا ہے۔ایف بی آر کے نوٹس کے متن کے مطابق شوگر ملز کے ریکارڈ سے ظاہر ہے کہ اصغر اعوان کے نام پر 36 لاکھ 53 ہزار 846 روپےکی چینی فروخت ہوئی۔
ایف بی آر کا نوٹس ملا تو محنت کش اصغر اعوان کے ہاتھوں کے طوطے اڑگئے، اس کا کہنا ہے کہ اس نے 2017 میں صرف 5 دن شوگر ملز میں مزدوری کی تھی۔
محنت کش کا کہنا تھا کہ اس کا شناختی کارڈ ایکسپائر ہوگیا تھا جس پر شوگر ملز کے عملے نے نیا کارڈ بنانے کے لیے بھی کہا تھا، 5،6 دن کی ملازمت کرنے کے بعد وہ دوبارہ ملازمت پر نہیں گیا اورکاشت کاری کرنے لگ گیا تھا۔