فواد چودھری نے خواتین کو خوشخبری سنادی، تین ویلر کاریں متعارف کروانے کا اعلان

فواد چودھری نے خواتین کو خوشخبری سنادی، تین ویلر کاریں متعارف کروانے کا ...
فواد چودھری نے خواتین کو خوشخبری سنادی، تین ویلر کاریں متعارف کروانے کا اعلان

  

لاہور (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر فواد چودھری اپنے بیانات اور کام کے حوالے سے سیاست میں اچھی شہرت رکھتے ہیں،انہوں نے اپنی وزارت میں نئی سے نئی چیزیں متعارف کروائی ہیں،اب انہوں نے خواتین کو خوشخبری بھی دے دی ہے۔

سٹی 42 کے مطابق انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی جدت سے ہی قوموں کی ترقی ہوتی ہے، غیر روائتی معاشی پالیسیوں کو دیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔سرکاری اسکولوں کی اہمیت ختم ہوگئی ہے، صوبوں کے ساتھ مل کر سرکاری اسکولوں کو بہتر بنارہے ہیں۔ خصوصی افراد کیلئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرا رہے ہیں۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں 360 ملین لوگ سننے کی صلاحیت سے محروم ہیں۔ ایک ٹیکنالوجی لارہے ہیں کہ اشاروں کو زبان میں تبدیل کیا جاسکے گا۔خصوصی افرادکے لیے کام کرنے والی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جدت اور ٹیکنالوجی میں مزید بہتری کے لیے کام کررہے ہیں۔ ٹیکنالوجی معذورافرادکےلیے بہت سے نئے راستے تلاش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاند دیکھنے سے متعلق بھی ٹیکنالوجی نے سائن زبان کو بولنے کی طاقت دی۔ ہم ایسے ہی کام کی ملٹی نیشنل کمپنیز سے امید کرتے ہیں۔ یہ ایسے افراد ہیں جو ہمارے لیے دنیا کو بدل سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی خواتین کے لیے تین ویلر کاریں متعارف کرائیں گے۔بہت جلد اسلام آباد میں برقی کاریں چلنے لگیں گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -