" میں خود صرف سگریٹ پیتی ہوں اور۔۔۔ " سوشانت سنگھ کیلئے منشیات خریدنے کا اعتراف کرنیوالی اداکارہ نے مزید کیا کچھ بتایا ؟

" میں خود صرف سگریٹ پیتی ہوں اور۔۔۔ " سوشانت سنگھ کیلئے منشیات خریدنے کا ...

  

ممبئی (ویب ڈیسک) خود کشی کرنیوالے نوجوان بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی سابق گرل فرینڈ ریا چکربورتی نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ وہ اداکار کیلئے منشیات خریدتی رہی ہیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ریا چکربورتی سے تقریبا 7 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی، ریا نے اعتراف کیا کہ وہ سوشانت سنگھ راجپوت کیلئے اپنے بھائی شووک چکربورتی کے ذریعے منشیات خریدتی رہی ہیں۔

ریا چکربورتی نے بتایا کہ سوشانت سنگھ منشیات کے عادی تھے اور فلم کی شوٹنگ پر بھی منشیات منگواتے تھے۔ ریاچکر بورتی نے خود منشیات کے استعمال کا اعتراف نہیں کیا تاہم تسلیم کیا کہ وہ سگریٹ پیتی رہی ہیں۔

مزید :

تفریح -