لطیف کھوسہ نے ماڈل گر ل ایان علی کی مزید وکالت سے انکار کر دیا ، بڑی خبر آ گئی 

لطیف کھوسہ نے ماڈل گر ل ایان علی کی مزید وکالت سے انکار کر دیا ، بڑی خبر آ گئی 
لطیف کھوسہ نے ماڈل گر ل ایان علی کی مزید وکالت سے انکار کر دیا ، بڑی خبر آ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سردار لطیف کھوسہ نے ماڈل گرل ایان علی کی مزید وکالت سے انکار کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں ایان علی کی بریت سے کیخلاف کسٹم اپیل پر سماعت ہوئی جس دوران سردار لطیف کھوسہ نے ایان علی کی مزید وکلات سے انکار کر دیاہے ، لطیف کھوسہ نے ایان علی کیس میں وکالت نامہ واپس لے لیاہے ۔ جونیئر وکیل نے عدالت میں پیش ہو کر استدعا کی کہ ایان علی اشتہاری ہیں اور وہ خود پیش ہو کر صفائی دیں ۔
واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو 14مارچ 2015 کو اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بینظیر بھٹو ائیرپورٹ پر حراست میں لیا گیا تھا اور ان کے پاس سے 5 لاکھ ڈالرز برآمد ہوئے تھے۔بعد ازاں ماڈل کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا گیا جس پر انہیں جیل بھی جانا پڑا جب کہ ان کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالا گیا۔
تاہم ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے بعد وہ بیرون ملک چلی گئی تھیں اور اس دوران اپنے خلاف مقدمات کی سماعتوں کے دوران بھی وہ غیرحاضر رہیں۔

مزید :

قومی -