ریا چکروتی کو شوبز میں 8 سال کا عرصہ بیت گیا لیکن ان کی 8 فلموں میں سے کتنی کامیاب ہوئیں؟

ریا چکروتی کو شوبز میں 8 سال کا عرصہ بیت گیا لیکن ان کی 8 فلموں میں سے کتنی ...
ریا چکروتی کو شوبز میں 8 سال کا عرصہ بیت گیا لیکن ان کی 8 فلموں میں سے کتنی کامیاب ہوئیں؟

  

ممبئی (ویب ڈیسک) خودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ اداکارہ ریا چکروتی کو شوبز میں 8 سال کا عرصہ بیت گیا، اس دوران انہوں نے 8 فلموں میں کام کیا جن میں سے 7 فلاپ ہو گئیں۔بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ کی موت کے بعد سے ہی ان کی گرل فرینڈ اداکارہ ریا چکرورتی سوالات کے گھیرے میں ہیں۔ ہر دن اداکارہ کو لے کر نئے انکشافات ہورہے ہیں، جس کے بعد سے ان کو چاروں طرف سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 سوشل میڈیا پر ریا چکرورتی کی فلموں کے حوالے سے بھی کافی بحث ہورہی ہے، ریا نے سال 2010 میں اپنے فلمی کیریئر کی شروعات تیلگو فلم سے کی۔بالی ووڈ میں انہیں بریک 2013 میں آئی فلم ’میرے ڈیڈ کی ماروتی‘ سے ملا، جس میں ریا بطور لیڈ اداکارہ نظر آئی تھیں۔ اس فلم میں ریا کے ساتھ ثاقب سلیم اور رام کپور بھی نظر آئے تھے جبکہ فلم باکس آفس پر بڑی فلاپ ثابت ہوئی تھی۔

اس کے بعد سال 2014 میں ریا نے فلم ’سونالی کیبل‘ میں بطور لیڈ اداکارہ کام کیا لیکن گزشتہ فلم کی طرح یہ فلم بھی فلاپ ثابت ہوئی۔ فلم میں ریا کے ساتھ علی فضل، انوپم کھیر اور راگھو جویال بھی تھے۔اداکارہ ریا چکرورتی کی فلاپ فلموں کا سلسلہ کچھ ایسا شروع ہوا کہ ان کی آخری فلم بھی فلاپ ہی رہی۔ ریا نے اپنے آٹھ سال کے بالی ووڈ کیریئر میں سات فلمیں کیں اور وہ سب ہی فلاپ رہیں۔

سال 2017 میں ریلیز ہونے والی ریا کی ایک اور فلم ’ہاف گرل فرینڈ‘ بھی بڑی فلاپ ثابت ہوئی، اس فلم میں شردھا کپور اور ارجن کپور نے مرکزی کردار ادا کیے جبکہ اس فلم میں ریا کیمیو رول کرتی نظر آئیں۔سال 2017 میں ہی ریا ایک اور فلم ’دوبارہ سی یار ایول‘ میں نظر آئیں اور یہ بھی بڑی فلاپ رہی۔ اس کے بعد فلم ’بینک چور‘ میں ریا چکرورتی نظر آئی تھیں لیکن خاص بات یہ تھی کہ یہ فلم بھی باکس آفس پر کچھ کمال نہیں دکھا سکی۔

سال 2018 میں فلم ’جلیبی‘ میں ریا چکرورتی بطور لیڈ اداکارہ نظر آئیں، لیکن ریا کی دیگر فلموں کی طرح یہ فلم بھی فلاپ ہی ثابت ہوئی۔

واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں ان کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کا نام بھی ملزموں کی فہرست میں لیا جارہا ہے، سوشل میڈیا پر بھی اداکارہ ریا چکرورتی کو لے کر میمز اور نفرت آمیز پیغامات شیئر کیے جارہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے 6 ستمبر کو ریا چکرورتی سے تقریبا 7 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی، جہاں انہوں نے کئی حیران کن انکشافات کیے۔ ریا چکرورتی نے اعتراف کیا کہ وہ سشانت کے لیے اپنے بھائی شووک چکرورتی کے ذریعے منشیات خریدتی رہی ہیں۔

مزید :

تفریح -