آئی جی پنجاب اور سی سی پی او معاملہ آج حل ہو جائے گا،وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی کے ساتھ ملاقات کی تصدیق کردی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی کے ساتھ ملاقات کی تصدیق کردی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ یہ معاملہ آج حل ہو جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہورکے تنازع کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی کے ساتھ ملاقات کی تصدیق کردی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ آئی جی سے بالکل ملاقات ہوئی ہے،یہ معاملہ آج حل ہو جائے گا،انہوں نے کہاکہ سب کی سفارش کرتا ہوں کوئی فیورٹ نہیں ۔
صحافی کے سوال ”آئی جی پنجاب آفس نہیں آ رہے“کے جواب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ کام چل رہا ہے ، عثمان بزدار نے کہاکہ میں نے کسی افسر کا بیان نہیں دیکھا،آئی جی یا سی سی پی او کاکوئی بیان میری نظر سے نہیں گزرا۔