سشانت سنگھ کیس، بیٹے کی گرفتاری پر ریا چکرورتی کے والد کا ردعمل بھی آگیا

سشانت سنگھ کیس، بیٹے کی گرفتاری پر ریا چکرورتی کے والد کا ردعمل بھی آگیا
سشانت سنگھ کیس، بیٹے کی گرفتاری پر ریا چکرورتی کے والد کا ردعمل بھی آگیا

  

ممبئی (ویب ڈیسک) خودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کے والد نے بیٹے شووک چکرورتی کی سشانت سنگھ کیس میں گرفتاری پر ردّ عمل کا اظہار کیا ہے۔

سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں دو روز قبل این سی بی کی ٹیم نے سشانت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کے بھائی شووک چکرورتی اور ان کے ہاؤس منیجر سیموئل مرانڈا کو ڈرگس معاملے میں پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کرلیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی) کی ٹیم نے چند روز قبل ریا چکرورتی اور سشانت کے ہاؤس منیجر سیموئل مرانڈا کے گھر پر ایک ساتھ چھاپہ مارا تھا جس کے بعد اگلے دن ہی دونوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا تھا، شووک چکرورتی کے والد نے بھی بیٹے کی گرفتاری کے حوالے سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

بیٹے کی گرفتاری پر اداکارہ ریا چکرورتی کے والد اندر جیت چکرورتی نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’مبارک ہو بھارت، آپ نے میرے بیٹے کو گرفتار کرلیا، مجھے یقین ہے اس لائن میں اگلا نمبر میری بیٹی اور پھر نہ جانے کس کا ہوگا۔ آپ نے ایک متوسط گھرانے کو ختم کردیا اور یہ سب کچھ انصاف کے تحت ہورہا ہے۔ ‘

مزید :

تفریح -