اوورسیز پاکستانیز کے لئے سستے رہائشی منصوبے متعارف کرا دیئے گئے، جنت آفریدی 

اوورسیز پاکستانیز کے لئے سستے رہائشی منصوبے متعارف کرا دیئے گئے، جنت آفریدی 
اوورسیز پاکستانیز کے لئے سستے رہائشی منصوبے متعارف کرا دیئے گئے، جنت آفریدی 

  

دبئی(طاہر منیر طاہر)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے اسلام آباد میں سستا اور خوبصورت رہائشی منصوبہ متعارف کرا یا گیا ہے جس سے ہر طبقہ کے پاکستانی فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور رہنے کے لئے اپنا ذاتی گھر حاصل کر سکتے ہیں۔ جنت پاکستان پراپرٹی شو کی تعارفی تقریب کے دوران جنت گروپ آف کمپنیز کے چیئر پرسن جنت آفریدی نے اپنے ہاؤسنگ پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے اوورسیز پاکستانیز کی ضروریا ت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس منصوبہ کا آغاز کیا ہے جس سے ہر اوور سیز پاکستانی آسان شرائط پر فائدہ حاصل کر سکتا ہے۔

پریس کانفرنس میں جنت پراپرٹی شو ان دبئی کے انچارج عمر خان مارکیٹنگ ہیڈ وقاص اشفاق، سیل کو آرڈی نیٹر مبشرہ آزاداور جنت آفریدی کے صاحبزادے سلمان آفریدی بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس کے دوران سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنت گروپ آف کمپنیز کے میڈیا کو آرڈی نیٹر سید مدثر خوشنود نے نبھائے۔اور تفصیل سے ہر شخص کا تعارف کروایا۔

اس موقع پر مارکیٹنگ ہیڈ وقاص اشفاق اور دبئی پراجیکٹ کے انچارج عمر خان نے پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ متذکرہ منصوبہ ہر جدید سہولیات سے آراستہ ہے جس میں رہائشیوں کے لئے ہر طرح کی سہولیات کا خیال رکھا گیا ہے جبکہ گھروں کی تعمیر کے دوران بین الاقوامی معیار کا خیال بھی رکھا جائے گا۔

اوورسیز پاکستانیز کے لئے آسان شرائط کے تحت پلاٹس رکھے گئے ہیں جن سے ہر اوورسیز پاکستانی فائدہ حاصل کر سکتا ہے۔ اوڈن انکلیو میں ایگزیکٹو بلاک، رہائشی بلاک، کمرشل بلاک اور فارم ہاو¿سز بھی دستیاب ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانی الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے جبکہ جنت پراپرٹی شو کے ساتھ بطور مہمان نواز پارٹنر صحاری الجدیدریسٹورنٹ کے سردار آصف کریم بھی موجود تھے۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -