نیا آئی جی پنجاب کون ہوگا ؟ نام سامنے آ گئے ، بڑی خبر

نیا آئی جی پنجاب کون ہوگا ؟ نام سامنے آ گئے ، بڑی خبر
نیا آئی جی پنجاب کون ہوگا ؟ نام سامنے آ گئے ، بڑی خبر

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ عمر شیخ بدستور اپنے عہدے پر قائم رہیں گے اور کام کرتے رہیں گے ۔ دو سال کے دوران پنجاب میں پانچ آئی جی تبدیل ہو چکے ہیں ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سی سی پی او لاہور اور آئی جی پنجاب کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا تھا تاہم اب اس معاملے کو ختم کرنے کیلئے آئی جی پنجاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو اہم شخصیت کی جانب سے تعینات کیا گیا تھا تاہم آئی جی پنجاب ڈٹ گئے تھے کہ جب تک سی سی پی او نہیں ہٹایا جائے گا وہ اس وقت تک کام نہیں کریں گے ۔ 

نئے آئی جی پنجاب کیلئے تین افراد پر مشتمل ایک پینل تیار کر لیا گیاہے جس میں کلیم امام ، انعام غنی اور محسن حسن بٹ شامل ہیں ، اس پینل میں سے وزیراعظم عمران خان فیصلہ کریں گے کہ کس شخصیت کو آئی جی پنجاب تعینات کیا جائے ۔

مزید :

قومی -