مکھی سے پنگا مہنگا پڑ گیا،فرانس میں شہری نے اپنا ہی گھر دھماکے سے اڑا دیا

 مکھی سے پنگا مہنگا پڑ گیا،فرانس میں شہری نے اپنا ہی گھر دھماکے سے اڑا دیا
 مکھی سے پنگا مہنگا پڑ گیا،فرانس میں شہری نے اپنا ہی گھر دھماکے سے اڑا دیا

  

پیرس(آئی این پی)فرانس میں ایک شخص نے ایک مکھی سے جان چھڑانے کے چکر میں اپنے ہی گھر میں دھماکہ کر دیا۔فرانسیسی نیوز نیٹ ورک کے مطابق 82 سالہ شخص اپنے گھر میں رات کا کھانا کھانے بیٹھے تھے کہ جب انہیں ایک مکھی نے پریشان کرنا شروع کیا۔ان کو اس بات کا دھیان نہیں رہا کہ ان کے گھر کے اندر گیس کا سلنڈر لیک کر رہا تھا اور انہوں نے مکھی کو الیکٹرک ریکٹ سے مارنے کی کوشش شروع کر دی۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق الیکٹرک ریکٹ کے کرنٹ اور لیک ہونے والی گیس کے آپس میں ملنے سے گھر میں دھماکہ ہوا جس سے کچن اور چھت کو نقصان ہوا۔تاہم 82 سالہ شخص حادثے میں بچ گئے۔ ان کا ہاتھ تھوڑا سا جلا تھا اور انہیں چیک اپ کے لیے ہسپتال لے جایا گیا تھا۔حادثے کے بعد اس گھر میں رہا نہیں جا سکتا تھا تو مکین کو مقامی کیمپ میں منتقل کر دیا گیا، جبکہ ان کے گھر والے گھر کی مرمت کا کام کروا رہے ہیں۔تاہم یہ بات اب تک واضح نہیں ہوئی کہ اس مکھی کا کیا ہوا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

مزید :

بین الاقوامی -