”ہم سوشل میڈیا کے مشوروں پر پلاننگ نہیں کرتے“

”ہم سوشل میڈیا کے مشوروں پر پلاننگ نہیں کرتے“
”ہم سوشل میڈیا کے مشوروں پر پلاننگ نہیں کرتے“

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ ہم سوشل میڈیا کے مشوروں پر پلاننگ نہیں کرتے۔ 

تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے کہا کہ بیرون ملک دورے کی مصروفیات میں ہمیں تو اکثر اوقات یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ سوشل میڈیا پر کیا چل رہا ہے، کبھی ایسا ضرور ہوجاتا ہے کہ ایک رائے عامہ بنے اور اتفاق سے ہمارا فیصلہ بھی اس کے مطابق ہو، اسی سے یہی تاثر جاتا ہے کہ شاید ہم نے لوگوں کی باتوں سے متاثر ہوکر فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہر ٹور کے بارے میں تیاریاں اور غور فکر پہلے سے کیا گیا ہوتا ہے، ممکنہ پلان بھی نظر میں ہوتے ہیں،ہم اسی کے مطابق فیصلے کرتے ہیں اور یہ تاثر غلط ہے کہ سوشل میڈیا کے مشوروں پر پلاننگ کی جاتی ہے۔

مزید :

کھیل -