سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ اداکارہ ریا چکروتی کو گرفتار کرلیا گیا

سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ اداکارہ ریا چکروتی کو گرفتار کرلیا گیا
سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ اداکارہ ریا چکروتی کو گرفتار کرلیا گیا

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے انسداد منشیات کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے اداکارہ ریا چکروتی کو گرفتار کرلیا ۔ اس سے پہلے ان کے بھائی اور آنجہانی سشانت سنگھ راجپوت کے ہاؤس منیجر سیموئل مرانڈا کو بھی حراست میں لیا جاچکا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریا چکروتی سے گزشتہ 3 روز سے این سی بی کی جانب سے تحقیقات کا سلسلہ جاری تھا جس کے بعد منگل کی سہہ پہر کو انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ریا چکروتی کا ڈرگ ٹیسٹ بھی کیا جائے گا جس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

این سی بی نے ریا کو این ڈی پی ایس کی کئی دفعات میں گرفتار کیا ہے، بالی ووڈ میں ڈرگ مافیا کا پردہ فاش کرنے کے لئے اداکارہ ریا چکروتی کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کرنی ہو گی۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ریا کا دیگر لوگوں سے آمنا سامنا کرایا جائے گا جس سے مزید سچ سامنے آئے گا ۔ اس کیس میں ممکنہ طور پر ریا چکروتی کو کئی اور جگہوں پر لے جانے کی ضرورت بھی پڑسکتی ہے۔

خیال رہے کہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس میں منی لانڈرنگ، منشیات اور خود کشی پر اکسانے کے معاملات کی تین الگ محکمے تفتیش کر رہے ہیں۔

مزید :

Breaking News -تفریح -