" اگر مجھ پر منشیات کا الزام درست ثابت ہوگیا تو ۔۔۔ " کنگنا رناوت نے چیلنج کردیا

" اگر مجھ پر منشیات کا الزام درست ثابت ہوگیا تو ۔۔۔ " کنگنا رناوت نے چیلنج ...

  

 ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ وہ منشیات کے استعمال کے معاملے میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گی، انہوں نے اپنا بلڈ ٹیسٹ کرنے کی بھی پیشکش کی ہے۔

اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ان کے خلاف منشیات کے استعمال کی تحقیقات شروع ہونے کے معاملے پر اپنے رد عمل میں کہا کہ "مجھے ممبئی پولیس اور وزیر داخلہ انیل دیش مکھ کے ساتھ تعاون کرکے بہت زیادہ خوشی ہوگی، برائے مہربانی میرا ڈرگ ٹیسٹ لیں، میرے کال ریکارڈز کی تحقیقات کریں اور اگر آپ کو میرا ڈرگ ڈیلرز کے ساتھ کوئی بھی تعلق مل جائے تو میں اپنی غلطی کو تسلیم کروں گی اور ہمیشہ کیلئے ممبئی چھوڑ دوں گی۔"

خیال رہے کہ ریاست مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیش مکھ نے ممبئی پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ کنگنا رناوت کے منشیات استعمال کرنے کے حوالے سے تحقیقات کریں۔ انیل دیش مکھ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں شیو سینا کے اراکین اسمبلی کی جانب سے اداکارہ کے خلاف منشیات کے استعمال کی درخواست موصول ہوئی تھی۔

مزید :

تفریح -