سپین میں کورونا وائرس لاک ڈاﺅن کے بعد سکول کھولے گئے تو کیا نتیجہ نکلا؟ جان کر پاکستانی حکومت بھی پریشان ہوجائے
میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) سپین میں لاک ڈاﺅن کے خاتمے اور سکول کھولنے کے ساتھ ہی کورونا وائرس کی دوسری لہر آ گئی اور نئے کیسز کی شرح اس قدر بڑھ گئی ہے کہ مغربی یورپ میں سپین پہلا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سپین میں گزشتہ تین دن میں کورونا وائرس کے 28ہزار نئے کیس سامنے آئے ہیں۔
ان نئے کیسز میں اکثریت نوجوان لوگوں کی ہے جن کا مدافعتی نظام مضبوط ہونے کی وجہ سے اکثر ان میں کورونا وائرس کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی۔ نوجوان لوگوں میں کورونا وائرس سے موت ہونے کا خطرہ بھی بہت کم ہوتا ہے چنانچہ سپین میں نئے کیسز کی تعداد بہت بڑھ جانے کے باوجود شرح اموات مارچ اور اپریل کے مہینوں کی نسبت بہت کم ہے، جب ملک میں کورونا وائرس عروج پر تھا۔گزشتہ روز ملک میں 8نئی اموات ہوئی، جس سے مجموعی اموات کی تعداد 29ہزار 516ہو گئی ہے۔