19 سالہ لڑکی نے ناک پر نکلا دانہ پھوڑا تو یہ دماغ کے شدید انفیکشن کا باعث بن گیا، یہ کیسے ہوا؟ آپ بھی جانئے اور ناک کو ہاتھ لگاتے ہوئے احتیاط کریں

19 سالہ لڑکی نے ناک پر نکلا دانہ پھوڑا تو یہ دماغ کے شدید انفیکشن کا باعث بن ...
19 سالہ لڑکی نے ناک پر نکلا دانہ پھوڑا تو یہ دماغ کے شدید انفیکشن کا باعث بن گیا، یہ کیسے ہوا؟ آپ بھی جانئے اور ناک کو ہاتھ لگاتے ہوئے احتیاط کریں

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چہرے پر نکلنے والے دانوں کو عموماً لوگ پھوڑ ڈالتے ہیں لیکن اس چینی لڑکی کے متعلق جان کر کوئی بھی آئندہ ایسی حرکت نہیں کرے گا اور نہ ہی ان دانوں کو معمولی سمجھے گا۔ میل آن لائن کے مطابق اس 19سالہ لڑکی کا نام یانگ بتایا گیا ہے جو چینی صوبے ژی جیانگ کی رہائشی ہے۔ اس کی ناک پر ایک دانہ نکل آیا تھا جسے اس نے پھوڑ ڈالا اور اس کی وجہ سے وہ خطرناک قسم کی برین انفیکشن کا شکار ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق یانگ کو دانہ پھوڑنے کے بعد ناک اور ایک آنکھ کے قریب جلد کے نیچے شدید درد رہنے لگا اور چند دن بعد تیز بخار بھی ہو گیا اور آنکھ کے گرد حصے میں شدید سوجن آ گئی۔ اسے ہسپتال لیجایا گیا تو ڈاکٹروں نے ٹیسٹ اور سکین کرنے کے بعد انکشاف کیا کہ لڑکی کے ’کیورنوس سینوسس‘ (Cavernous sinuses)میں خون میں رکاوٹ آ چکی ہے۔ یہ ہر آنکھ کے پیچھے اور دماغ کے نیچے ایک خالی حصہ ہوتا ہے۔ اس حصے میں خون میں اس وقت رکاوٹ آتی ہے جب ناک کی طرف سے کوئی انفیکشن پھیل کر کیورنوس سینوسس تک پہنچتی ہے۔ اس عارضے کا اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو انسان کی موت بھی ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ یانگ بھی دانہ پھوڑنے کی وجہ سے اس انفیکشن کا شکار ہوئی۔خاتون کا علاج کرنے والے ڈاکٹر ہین کن کا کہنا تھا کہ جب لڑکی کو لایا گیا تو اس کی حالت کافی تشویشناک تھی تاہم اب اس کی حالت مستحکم ہو چکی ہے اور وہ روبہ صحت ہے۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -