پی سی بی اپنے فنڈز کیسے بناتا ہے؟ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر نے بتا دیا

پی سی بی اپنے فنڈز کیسے بناتا ہے؟ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر نے بتا دیا
پی سی بی اپنے فنڈز کیسے بناتا ہے؟ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر نے بتا دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر کے ڈائریکٹر ندیم خان نے کہا ہے کہ پی سی بی اپنے فنڈز کرکٹ سے ہی بناتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پی سی بی ندیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نئے ڈومیسٹک سیزن میں اے پلس کٹیگری میں شامل کرکٹر کی مجموعی آمدن 32 لاکھ روپے سے زائد ہو گی۔ یہ آمدن قومی کھلاڑیوں کے انگلش کاﺅنٹی کرکٹ کے معاہدوں سے بھی زیادہ ہے جبکہ ڈی کٹیگری میں شامل کرکٹر بھی اس سال 18 لاکھ روپے سے زائد کمائے گا۔

ندیم خان نے کہا کہ کوشش ہے کہ پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹرز اور دنیا بھر کے کھلاڑیوں کی آمدن کے درمیان فرق کم کردیں اور مناسب بھی یہی ہے کہ اس آمدن کا ایک بڑا حصہ کرکٹرز اور کھیل کی ترقی پر استعمال کیا جائے۔

مزید :

کھیل -