’میں گوبر اور مٹی میں پیدا ہوئی تھی، کورونا مجھے کچھ نہیں کہہ سکتا‘ بھارتی خاتون وزیر کا انوکھا دعویٰ

’میں گوبر اور مٹی میں پیدا ہوئی تھی، کورونا مجھے کچھ نہیں کہہ سکتا‘ بھارتی ...
’میں گوبر اور مٹی میں پیدا ہوئی تھی، کورونا مجھے کچھ نہیں کہہ سکتا‘ بھارتی خاتون وزیر کا انوکھا دعویٰ

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے متعلق گاہے ایسے مضحکہ خیز بیانات سننے کو ملتے ہیں کہ آدمی سر پیٹ کر رہ جائے۔ اب ایسا ہی ایک بیان بھارتی ریاست مدھیاپردیش کی وزیر ایمرتی دیوی نے داغ دیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ایمرتی دیوی نے کہا ہے کہ اس کا کورونا وائرس کچھ نہیں بگاڑ سکتا کیونکہ وہ گوبر اور مٹی میں پیدا ہوئی تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمرتی دیوی نے اپنے ٹھوڑی کے نیچے لٹکتے فیس ماسک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ”مجھے یہ زبردستی پہنایا گیا ہے۔ میں گوبر اور مٹی میں پیدا ہوئی ہوں اور اتنے جراثیم دیکھے ہیں کہ ان کے سامنے کورونا تو کوئی چیز ہی نہیں ہے۔“

ایمرتی دیوی کے اس بیان پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں کسی وزیر کی طرف سے ایسا بیان پہلی بار سامنے نہیں آیا۔ قبل ازیں ایک اور وزیر ارجن رام میگھوال نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کا علاج پاپڑ کھا کر بھی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ’بھابھی جی‘ نامی پاپڑ کے متعلق یہ بات کہی تھی اور اس برانڈ کے پاپڑوں کی مفت میں تشہیر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کورونا وائرس کا علاج ہیں۔ یہ پاپڑ کھانے سے جسم میں اینٹی باڈیز پیدا ہوتی ہیں جو کورونا وائرس کو ختم کر دیتی ہیں۔“

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -