ایف بی آر کا بڑا کریک ڈاؤن،کرپشن کے پیسے سے خریدی گئی 19گاڑیاں قبضے میں لے لیں 

ایف بی آر کا بڑا کریک ڈاؤن،کرپشن کے پیسے سے خریدی گئی 19گاڑیاں قبضے میں لے لیں 
ایف بی آر کا بڑا کریک ڈاؤن،کرپشن کے پیسے سے خریدی گئی 19گاڑیاں قبضے میں لے لیں 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کراچی میں بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی  19گاڑیاں قبضے میں لے لیں، گاڑیاں کرپشن کے پیسے سے خریدی گئیں تھیں۔

نجی ٹی وی کےمطابق کراچی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)بےنامی زون نےبڑا کریک ڈاون کیا، اس دوران 19گاڑیاں قبضے میں لے لیں، جن میں 2بی ایم ڈبلیو، 2 مرسٹیڈیز بینز،سات ٹویوٹا، ایک کیڈی لاک سمیت 19لگژری گاڑیاں شامل ہیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ بے نامی ٹرانزیکشن میں گاڑیوں کی خریداری کی گئی۔تحقیقات میں گاڑیاں کسی اور کے نام پر رجسٹرڈ کرانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، بے نامی ملازمین کے نام پر مہنگی گاڑیوں کی رجسٹریشن کرائی گئیں۔بے نامی زون کراچی کا کہنا ہے کہ 7روز میں مالکان کے ظاہر نہ ہونے پر ایف بی آر قانون کے تحت ایکشن لے گا، 19 گاڑیوں کی مالیت 12سے 15کروڑ کے قریب ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق اندازہ ہے کہ گاڑیاں ملازمین کے نام اور کرپشن کے پیسے سے خریدی گئی جبکہ گاڑیوں جن کے نام ہے ان کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے، ان شناختی کارڈ پر کوئی اکاؤنٹس اور ڈیٹا نہیں ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -