شیریں مزاری کی بیٹی کا سافٹ ویئر بھی اپ ڈیٹ ہوگیا، معافی مانگ لی

شیریں مزاری کی بیٹی کا سافٹ ویئر بھی اپ ڈیٹ ہوگیا، معافی مانگ لی
شیریں مزاری کی بیٹی کا سافٹ ویئر بھی اپ ڈیٹ ہوگیا، معافی مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ لوگوں نے یہ اچھا وطیرہ بنا لیا ہے کہ پہلے ملک، ملکی اداروں اور اس ملک کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کا تمسخر اڑا کر شہرت پاﺅ اور پھر ہلکی سی معذرت کرکے دودھ سے نہا لو۔ وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب مزاری نے اب کی بار بھی اس چلن کا مظاہرہ کیا۔ پہلے ایک ٹویٹ میں 1965ءکی جنگ میں جان دینے والے وطن کے بیٹوں کی قربانی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بھارت کو فاتح ثابت کرنے کی کوشش کی اور جب پورے ملک میں ایمان زینب مزاری کا نام گونجنے لگا تو ایک ٹویٹ میں چند معذرت خواہانہ الفاظ پوسٹ کر دیئے۔ 
ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ اپنی پہلی ٹویٹ میں ایمان نے خود ساختہ حقائق بیان کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ”1965ءکی جنگ کے متعلق کچھ حقائق۔ پاکستان نے 450ٹینک کھوئے، کچھ تباہ ہو گئے اور کچھ بھارتی فوج نے قبضے میں لے لیے جبکہ بھارت نے صرف 97ٹینک کھوئے۔ پاکستان نے 5ہزار 800فوجی کھوئے جبکہ انڈیا نے صرف 2ہزار 862۔ بھارت نے پاکستان کے 1920مربع کلومیٹر رقبے پر قبضہ کیا جبکہ پاکستان نے بھارت کے 540مربع کلومیٹر رقبے پر۔“جب اس ٹویٹ کی وجہ سے پاکستانیوں کی طرف سے ایمان پر کڑی تنقید کی گئی اور بھارت میں ان کی اس ٹویٹ کو کافی پذیرائی مل چکی، تب اس نے ایک اور ٹویٹ کی جس میں اس نے لکھا کہ ”تاریخ کی کون سی سائیڈ کا یقین کرنا ہے، اس بات سے قطع نظر، کوئی بھی اپنے شہداءکی قربانیوں کو کم وقعت نہیں کرنا چاہے گا۔ میں نے دیکھا کہ آج میری ٹویٹ کی وجہ سے کچھ لوگ پریشان ہوئے۔ میرا ایسا ارادہ نہیں تھا۔ پاکستان زندہ باد۔“پاکستانی سوشل میڈیا صارفین ایمان زینب سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ ان اعدادوشمار کے ذرائع بتائیں لیکن تاحال اس مطالبے پر ایمان کی طرف سے خاموشی اختیار کی جا رہی ہے۔