’طالبان کہیں ملیں تو انہیں گلے لگا لو‘ معروف برطانوی گلوکارہ نے اپنی حیران کن خواہش کی دلچسپ وجہ بھی بتادی

’طالبان کہیں ملیں تو انہیں گلے لگا لو‘ معروف برطانوی گلوکارہ نے اپنی حیران ...
’طالبان کہیں ملیں تو انہیں گلے لگا لو‘ معروف برطانوی گلوکارہ نے اپنی حیران کن خواہش کی دلچسپ وجہ بھی بتادی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان کا نام سن کر مغربی دنیا کی گھگی بندھ جاتی ہے لیکن اب معروف برطانوی گلوکارہ جوز سٹون نے طالبان کے متعلق ایک حیران کن بات کہہ دی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق جوز سٹون نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ” اگر آپ کو کہیں بھی طالبان ملیں تو انہیں پیار سے گلے لگا لو۔“جوز سٹون نے اپنی اس بات کی وجہ یہ بیان کی یہ ہے کہ طالبان کو چاہے جانے کی ضرورت ہے۔

33سالہ گلوکارہ نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کی طالبان لیڈر مولوی ہیبت اللہ اخوندزادہ سے ملاقات ہو تو انہیں بہت خوشی ہو گی۔ گلوکارہ نے اپنے اس بیان میں افغانستان میں لڑنے والی اتحادی افواج کی مخالفت بھی کی اور کہا کہ اگر اتحادی افواج طالبان کے ساتھ مل کر چرس سے بھرا ایک سگریٹ پئیں تو یہ بہت عمدہ ہو گا۔ گلوکارہ نے یہ باتیں اپنی پوڈکاسٹ پر کہیں۔ وہ اس پوڈکاسٹ میں اپنے لیبیا کے دورے کے متعلق بتا رہی تھیں۔ اس دوران ایک افغانی نوجوان نے ان سے سوال پوچھا کہ اگر تمہاری طالبان لیڈر سے ملاقات ہو جائے تو تم کیا کرو گی۔ اس پر گلوکارہ نے کہا کہ ”میں کہوں گی کہ آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔ میرا نام جوز ہے۔ آپ کا کیا نام ہے؟“گلوکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ”تم طالبان کو بدلنا چاہتے ہو لیکن میرے خیال میں لوگ صرف تبھی بدلتے ہیں جب آپ ان سے پیار سے بات کریں اور انہیں اپنائیت کا احساس دلائیں۔لڑائی کے ذریعے آپ کسی کو بدل نہیں سکتے۔“

مزید :

تفریح -