وزیراعلیٰ پنجاب سے چودھری عبدالرحمان کی ملاقات،اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ پنجاب سے چودھری عبدالرحمان کی ملاقات،اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے حوالے ...
وزیراعلیٰ پنجاب سے چودھری عبدالرحمان کی ملاقات،اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آل پاکستان پرائیویٹ سیکٹرز یونیورسٹیز کے چیئرمین چودھری عبدالرحمان کی ملاقات، پنجاب اسمبلی کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آل پاکستان پرائیویٹ سیکٹرز یونیورسٹیز کے چیئرمین چودھری ڈاکٹرعبدالرحمان نے تفصیلی ملاقات کی اور پنجاب میں نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا ،اس موقع پرگفتگو کرتےہوئے وزیر اعلی عثمان بزدارنے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے نجی شعبے کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کا کردار لائق تحسین ہے،پنجاب حکومت ایس او پیز کے تحت 15ستمبر سے تعلیمی ادارے کھول رہی ہے،کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے احتیاط ضروری ہے ۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ  سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں ، ہائر ایجوکیشن اصلاحاتی کمیٹی کااجلاس جلد بلایا جائے گااور میں خود ریفارمز کمیٹی کے امور کاجائزہ لوں گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن میں خالی آسامیوں کو ضرورت کے مطابق پر کیاجائے گا،محکمہ ہائر ایجوکیشن میں زیر التواء کیسوں کو جلد نمٹایا جائے گا۔

ڈاکٹر پروفیسر چودھری عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں پنجاب حکومت اعلیٰ تعلیم کےفروغ کےلئےدیر پااقدامات کررہی ہے، پنجاب کے شہروں میں یونیورسٹیاں بنانے کا اقدامات اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں ممدومعان ثابت ہوگا۔